جلال الدین کرلانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سید جلال الدین بن شمس الدین خوارزمی کرلانی: صاحب کفایہ کے نام سے مشہور ہیں
بڑے عالم فاضل،فقیہ کامل،جامع منقول ومعقول،حاوی فروع واصول تھے اور یہاں تک ضرب المثل اور مشہور زمانہ تھے کہ دور دور سے لوگ آپ کے پاس آتے اور فوائد علمیہ و دینیہ سے فیض یاب ہوتے تھے۔ علم آپ نے حسام الدین حسن سغناقی مصنف نہایہ اور عبد العزیز بخاری صاحبِ کشف بزدوی سے حاصل کیا اور آپ سے ناصر الدین محمد بن شہاب بن یوسف اور طاہر بن سلام بن قاسم خوارزمی المعروف بہ سعد غدیوش صاحبِ جواہر الفقہ اور عبد الاول بن ب رہان الدین علی بن علی بن عماد الدین وغیرہ نے حاصل کیا اور ہدایہ کی شرح کفایہ نام ایسی عمدہ لکھی جو مقبول ہوکر متد اول بین الانام ہوئی۔ اگر چہ اس شرح کے مصنف کے باب میں علما نے اختلاف کیا ہے مگر کفوی اور صاحب شقائق نعمانیہ وغیرہ مؤرخین معتبرہ علمائے ثقہ کے اقوال سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ کفایہ شرح ہدایہ کو سید جلال الدین ہی نے تصنیف فرمایا ہے۔[1][2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. موسوعہ فقہیہ ،جلد2 صفحہ 598، وزارت اوقاف کویت، اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا
  2. کشف الظنون عن اسامی الکتب والفنون،مؤلف حاجی خليفہ