مندرجات کا رخ کریں

جل محل

متناسقات: 26°57′13″N 75°50′47″E / 26.9537°N 75.8463°E / 26.9537; 75.8463
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جل محل، جے پور
مقامجے پور
متناسقات26°57′13″N 75°50′47″E / 26.9537°N 75.8463°E / 26.9537; 75.8463
قسمFreshwater – recreational
طاس رقبہ23.5 کلومربع میٹر (9.1 مربع میل)
طاس ممالکبھارت
سطحی رقبہ300 acre (120 ha)
زیادہ سے زیادہ گہرائی4.5 میٹر (15 فٹ)
آبادیاںجے پور
رات میں جل محل کا حسین منظر.


جل محل (انگریزی: Jal Mahal) جے پور، راجستھان کے مان ساگر میں واقع ایک محل ہے۔ اس کی خوبی یہ ہے کہ یہ تالاب کے درمیان میں بنا ہوا ہے اور اسی وجہ سے جے پور کی اہم زیارت گاہ اور تفریح گاہ میں شمار ہوتا ہے۔ 18ویں صدی میں جے سنگھ دوم نے تالاب کی تزئین و آرائش کی تھی اور محل و تالاب کی توسیع بھی کی تھی۔

محل

[ترمیم]

محل راجپوت طرز تعمیر کا شاندار نمونہ ہے۔ محل ساگر کے ساتھ بہت خوبصورت لگتا ہے مگر خود اس کا نقشہ اور تعمیر نہایت عمدہ اور شاندار ہے۔ ناہر گڑھ پہاڑی سے صرف محل کا نظارہ بھی دیدہ زیب ہے۔ محل کی تعمیر سرخ رست کے پتھر سے ہوئی ہے اور اس کے چاروں کونے آٹھ کونوں پر مشتمل ہیں۔ یہ پانچ منزلہ عمارت ہے مگر چار منرلیں پانی کے نیچے ہیں اور صرف پانچویں منزل اور چھت ہی دیکھی جا سکتی ہے۔[1] چھت پر ایک چھتری بنگال طرز تعمیر پر مبنی ہے۔ چاروں کونوں پر بنی چھتریاں آٹھ کونوں والی ہیں۔ حکومت راجستھان نے کئی مرتبہ اس کی تزئین و آرائش کی ہے۔ اس کے آس پاس کے علاقوں کی صفائی کی گئی اور زائرین کے لیے انتظامات کیے گئے۔[2]

نگار خانہ

[ترمیم]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Jal Mahal gets a Rs1000 cr facelift"۔ rediff.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-09-12
  2. Lindsay Brown؛ Amelia Thomas (2008)۔ Rajasthan, Delhi and Agra۔ Lonely Planet۔ ص 160۔ ISBN:1-74104-690-4۔ ISBN 9781741046908۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-09-13 {{حوالہ کتاب}}: |شناخت کنندہ= میں 1 کی جگہ templatestyles stripmarker (معاونت) و|کاوش= تُجوهل (معاونت)