جمبول جبائیف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
جمبول جبائیف
(قازق میں: Жамбыл Жабаев خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقامی زبان میں نام (P1559) ویکی ڈیٹا پر
Stamp of Kazakhstan 128.jpg 

معلومات شخصیت
پیدائش 16 فروری 1846  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
الماتی صوبہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات 22 جون 1945 (99 سال)[1]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
الماتی[2]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of the Soviet Union (1922–1923).svg سوویت اتحاد (30 دسمبر 1922–)
Flag of Russia.svg سلطنت روس (1847–)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
پیشہ شاعر،  گلو کار-گیت نگار  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ ورانہ زبان قازق زبان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں زبانیں (P1412) ویکی ڈیٹا پر
اعزازات
SU Order of Lenin ribbon.svg آرڈر آف لینن  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں وصول کردہ اعزازات (P166) ویکی ڈیٹا پر
P literature.svg باب ادب

جمبول جبائیف (قازق زبان:Жамбыл Жабаев) (پیدائش: 28 فروری 1846ء - وفات: 22 جون 1945ء) قازقستان کے شاعر، روایتی لوگ گلوکار اور داستان گوتھے جنہیں قازقستان میں ایک افسانوی حیثیت حاصل ہے۔

حالاتِ زندگی[ترمیم]

جمبول جبائیف روسی سلطنت میں قازقستان کے سب سے بڑے شہر الماتی میں 28 فروری 1846ء کو پیدا ہوئے۔ عوام میں انہیں بے مثال شہرت و مقبولیت حاصل تھی۔ انہوں نے سو سال کچھ ہی کم کی عمر پائی۔ انقلاب سے پہلے کے طویل برسوں میں کی تخلیقات کا موضوع عوام کے مفادات کی محافظت، زارشاہی حکومت کے ظالم عہدیداروں اور مقامی جاگیرداروں کی مخلافت تھا۔ سوویت اقتدار کے برسوں میں قازقستان کے اس توانا اور دانشمند استاد کو کل سوویت یونین اور عالمگیر شہرت حاصل ہوئی۔ ان کی وطن دوستانہ نظموں کے ترجمے سوویت یونین کی بہت سی زبانوں میں ہو چکے ہیں۔[3]

قازقستان میں ان کے آبائی شہر کا نام انہیں کے نام پر جمبول رکھا گیا۔ حب الوطنی کی جنگِ عظیم کے برسوں میں ان کی نظمیں اخباروں اور رسالوں میں شائع ہوئیں اور ان سے سرخ فوج کے جانبازوں نے جنگی کارنامے انجام دینے کا وجدان حاصل کیا۔[3]

سوویت یونین کا جاری کیا گیا جمبول کا 125 سالہ جشن پیدائش کی یاد میں ڈاک ٹکٹ

جمبول جبائیف نے بچپن ہی سے تنبورا چلانا سیکھا۔ 14 سال کی عمر میں گھر چھوڑ کر تنبورے کے ساتھ روایتی لوگ گلوکاری شروع کی۔

تخلیقات[ترمیم]

  • قوموں کی دوستی (نظم)

اعزازات[ترمیم]

قازقستان کا جاری کیا گیا جمبول کی یاد میں ڈاک ٹکٹ
  • 1971ء - جمبول جبائیف کے 125 سالہ جشن پیدائش کی یاد میں ڈاک ٹکٹ کا اجرا Flag of Russia.svg روس
  • 1996ء - جمبول جبائیف کے 150 سالہ جشن پیدائش کی یاد میں یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا Flag of Kazakhstan.svg قازقستان
  • 1996ء - جمبول جبائیف کے 150 سالہ جشن پیدائش کی یاد میں 20 ٹینجگ کے سکے کا اجرا Flag of Kazakhstan.svg قازقستان

وفات[ترمیم]

قازقستان کے عظیم شاعر جمبول جبائیف 99 سال کی عمر میں 100 سالہ سالگرہ سے 8 ماہ بیشتر 22 جون 1945ء کو الماتی، قازقستان میں وفات پا گئے اور الماتی کے اپنے ہاتھوں سے لگائے ہوئے باغ میں مدفن ہوئے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Джамбул Джабаев — ناشر: Great Russian Entsiklopedia, JSC
  2. مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Джамбул Джабаев — ناشر: Great Russian Entsiklopedia, JSC
  3. ^ ا ب موج ہوائے عصر، ظ انصاری / تقی حیدر، رادوگا اشاعت گھر ماسکو،سوویت یونین، 1985ء، ص 74-75، آئی ایس بی این نمبر5-05-000346-6