جمہوری پبلیکیشنز
| صورت حال | فعال |
|---|---|
| قائم شدہ | 1985ء |
| بانی | فرخ سہیل گوئندی |
| ملک | پاکستان |
| صدر دفتر | لاہور |
| تقسیم کاری | عالمی |
| مطبوعات | تاریخ، سیاست، ثقافت، ادب اور فلسفے سے متعلق کتب، عالمی تراجم |
جمہوری پبلیکیشنز لاہور، پاکستان میں قائم ایک اشاعتی ادارہ ہے۔ [1] اس ادارے کی بنیاد 1985 میں دانشور، ایکٹوسٹ اور مصنف فرخ سہیل گوئندی نے رکھی۔اس کے مترجم ڈاکٹر نجم سحر بٹ کو 2017 میں روس میں پشکن ایوارڈ سے نوازا گیا۔[2] [3] جمہوری پبلیکیشنز اب تک ہاورڈ زن، مہاتیر محمد، نؤام چومسکی، اورحان پاموک، اورحان کمال، یشار کمال، ایلف شفق، احمت حمدی طانپنار، اویا بیدر، عدالت آعولو، احمت امیت، انطونیو توریس، ندیم اسلم، ہیرلڈ لیمب، گوستاف لوبون، سٹینلے لین پول، رڈیارڈ کپلنگ، جے ایل کپلنگ اور بے شمار عالمی مصنفین کے کتب کے اردو تراجم شائع کرچکا ہے۔ترکی، ترک ثقافت اور ترک ادب کو پاکستان میں متعارف کروانے کا سہرا جمہوری پبلیکیشنز کے سر ہے۔ پاکستان کے نامور مصنفین ڈاکٹر مبشر حسن، اعتزاز احسن، سید افضل حیدر، راؤ رشید، حامد میر [4]، عبداللہ ملک، الطاف فاطمہ، خواجہ احمد عباس، سعادت حسن منٹو، کرشن چندر اور فاطمہ بھٹو [5] کی کتب جمہوری پبلیکیشنز کے تحت شائع ہو چکی ہیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ http://jumhooripublications.com/about-us/
- ↑ https://dnd.com.pk/a-pakistani-dr-najam-sahar-butt-gets-highest-civil-award-of-russia-medal-of-pushkin-for-literature/135118
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2021-04-23 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-12
- ↑ http://jumhooripublications.com/bhutto-ki-siasi-paish-goiyan-aur-chothha-marshal-law?search=hamid/[مردہ ربط]
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2023-08-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-08-12
