جمیعت مابقا اسرائیل
جمیعت مابقا اسرائیل | |
---|---|
جمیعت مابقا اسرائیل سینٹرل پارک غربی | |
لوا خطا ماڈیول:Location_map میں 526 سطر پر: Unable to find the specified location map definition: "Module:Location map/data/United States Manhattan" does not exist۔ | |
بنیادی معلومات | |
متناسقات | 40°46′29.5″N 73°58′38.3″W / 40.774861°N 73.977306°W |
مذہبی انتساب | راسخ العقیدہ یہودیت |
رسم | سفاردی |
بلدیہ | نیو یارک شہر |
ریاست | نیو یارک |
ملک | ریاستہائے متحدہ امریکا |
حیثیت | فعال |
ویب سائٹ | www |
تعمیراتی تفصیلات | |
معمار | آرنلڈ برُنر |
طرز تعمیر | نئو کلاسیکل |
تاریخ تاسیس | 1654 |
سنہ تکمیل | 1897 |
تفصیلات | |
سامنے کا رخ | مشرق |
جمیعت مابقا اسرائیل ( عبرانی:קהילת שארית ישראל ، انگریزی: Congregation Shearith Israel ) جسے بسا اوقات ہسپانوی و پرتگیزی کنیسہ بھی کہا جاتا ہے؛ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں یہودیوں کی قدیم ترین مذہبی جمیعت ہے۔ اسے ولندیزی برازیل سے آئے ہوئے یہودیوں نے 1654ء کو نیو ایمسٹرڈیم میں قائم کیا تھا۔[1] نیویارک میں یہ واحد یہودی جمیعت رہی تاوقتیکہ 1825ء میں جرمنی سے ہجرت کر کے آنے والے یہودیوں نے ایک جمیعت قائم کی۔
سفاردی یہودیت کا اتباع کرنے والا راسخ العقیدہ کنیسہ مینہٹن کی بالائی مغربی سمت کے علاقے میں مغربی وسطی پارک کی 70ویں گلی میں واقع ہے۔ نئوکلاسیکل طرز تعمیر کی یہ عمارت سنہ 1897ء سے جمیعت کے زیر تصرف ہے۔[2]
قیام اور کنیسہ کی عمارت
[ترمیم]ہسپانوی اور پرتگیزی یہودی مہاجروں کا پہلا قافلہ 23 افراد پر مشتمل تھا جو ستمبر 1654ء کو ولندیزی برازیل سے نیو ایمسٹرڈیم پہنچا تھا۔پہلے تو ان کے ساتھ اچھا رویہ اختیار نہ کیا گیا اور انتظامیہ نے انھیں دھتکار دیا تاہم بعد میں سال 1655ء میں یہودیوں کو سرکاری طور پر اس کالونی میں رہنے کی اجازت دے دی گئی۔اسی سال کو جمیعت مابقا اسرائیل کی تاسیس کا سال شمار کیا جاتا ہے۔ اگرچہ انھیں نیو ایمسٹرڈیم میں رہنے کی اجازت دے دی گئی تھی لیکن ان لوگوں کو نسلی امتیاز کا سامنا کرنا پڑا اور ایک عرصہ تک انھیں عوامی سائناگوگ میں عبادت کی اجازت نہ تھی ( ولندیزی اور برطانوی دور میں)۔ تاہم جمیعت نے 1656ء میں ایک قبرستان کی جگہ حاصل کر لی تھی۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Marcus, Jacob R. "Early American Jewry: The Jews of New York, New England, and Canada, 1649–1794." Philadelphia: Jewish Publication Society, 1951. Vol. I, pp. 3, 20–23
- ↑ Congregation Shearith Israel آرکائیو شدہ فروری 17, 2007 بذریعہ وے بیک مشین, Building Report, International Survey of Jewish Monuments. Retrieved April 3, 2007.