جمیل نوری نستعلیق فونٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

جمیل نوری نستعلیق فونٹ

Jameelnoorinastaleeqkasheeda.png

شائع کردہ

جمیل نستعلیق عملہ

ویب سائٹ

اردو ویب ڈاٹ آرگ

اجرا 2.0

2009

اجازہ

صارف وقف

اجرا[ترمیم]

جمیل نوری نستعلیق فونٹ کا اجرا 2008ء میں علوی نستعلیق فونٹ کے کچھ ہی عرصہ بعد ہوا۔ علوی نستعلیق کی طرح یہ فونٹ بھی ورلڈ وائڈ ویب پر قابل استعمال ہے اور ایم ایس ونڈوز کے علاوہ لینکس پر فائرفاکس میں بہت اچھی کارکردگی پیش کرتا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ علوی نستعلیق میں مشہور سافٹ ویئر ،ان پیج کے نوری نستعلیق کے لگیچرز کا اضافہ کر کے بنایا گیا ہے۔ اس کے خالقین کا کہنا ہے کہ علوی فونٹ کے برعکس یہ اعراب کے استعمال سے بدشکل نہیں ہوتا۔

اس وقت بہت سے فورمز اس فونٹ کو استعمال کا اختیار دیتے ہیں۔ بڑے اخبار نوائے وقت کی ویب سائٹ پر جمیل نوری نستعلیق فونٹ کو اپنائے جانے سے اسے بہت تقویت ملی ہے۔ اسی طرح اردو ویکیپیڈیا پر بھی یہی ترجیحی فونٹ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔[1] 2009 ء میں اس کا ورژن 2،0 جاری کر دیا گیا۔ جس میں تقریباً 25000نوری نستعلیق ربطات موجود ہیں۔

آٹو کرننگ[ترمیم]

6 فروری 2016ء کو جمیل نوری نستعلیق کا تیسرا ورژن جاری کیا گیا۔ اس کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں آٹو کرننگ کی سہولت موجود ہے۔ اس فونٹ کی وجہ سے عوام کو ان پیج سے باہر ان پیج سے بہتر کرننگ حاصل ہو گئی۔

کرننگ کی مثال

اس فونٹ کے ربطات کو سیدھا ان پیج سے ٹریس کیا گیا تاکہ ربطات میں کوئی غلطی نہ رہے۔ ورژن 2 میں جو غلطیاں موجود تھیں ان کو اس ورژن میں ٹھیک کیا گیا ہے۔ اس کی کرننگ مائکروسافٹ آفس ورڈ، انٹرنیٹ ایکسپلورر، فائرفاکس، مائکروسافٹ ایج، انڈیزائن، فوٹوشاپ وغیرہ میں درست کام کر رہی ہے۔[2]

آٹو کرننگ مع آٹو کشیدہ[ترمیم]

تیسرے ورژن کے ساتھ ہی اس کا ایک اور ورژن بھی جاری کیا گیا جس میں آٹو کرننگ کے ساتھ آٹو کشیدہ کی بھی سہولت موجود ہے۔ مگر یہ ان پروگرامز کے لیے ہے جو اوپن ٹائپ فیچر جسٹیفیکیشن الٹرنیٹز کو سپورٹ کرتے ہیں۔ فی الحال اس قسم کا ایک ہی سافٹویر ایڈوبی انڈیزائن دستیاب ہے جو اس فیچر کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس سے پہلے آٹوکشیدہ کی خاصیت نسخ فونٹس میں اور نستعلیق کے آٹو کشیدہ کی خاصیت صرف ان پیج میں موجود تھی۔[3]


مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]