جم غفیر کو کھانا کھلانا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جم غفیر کو کھانا کھلانا، ابتدائی 17ویں صدی کی ایک تصویر۔

جم غفیر کو کھانا کھلانا ایک اصطلاح ہے جو دو الگ الگ معجزات مسیح جو انجیل میں ذکر ہوئے ہیں، ان کے لیے برتی جاتی ہے۔

5000 کو کھانا کھلانا[ترمیم]

طباغہ میں واقع کلیسائے ضرب جس کے متعلق مسیحیوں کا ایمان ہے کہ اس مقام پر پانچ ہزارجم غفیر کو کھانا کھلایا گیا تھا۔

"5000 کو کھانا کھلانا" اس کو "پانچ روٹیوں اور دو مچھلیوں کا معجزہ" بھی کہا جاتا ہے، کیونکہ یوحنا کی انجیل میں بیان کیا گیا ہے کہ پانچ جو(بارلی) کی بنی روٹیاں اور دو چھوٹی مچھلیاں جو ایک بچے نے فراہم کی تھی وہ یسوع مسیح نے جم غفیر کو کھانا کھلانے کے لیے استعمال کی تھی۔انجیل لوقا کے مطابق یسوع کو یوحنا اصطباغی کے بارے میں جب تفصیل معلوم ہوئی تو یسوع کشتی میں سوار ہو کر اکیلے ہی ویران جگہ پر چلے گئے لیکن لوگ اس کے متعلق جان گئے تھے۔ اس لیے وہ سب اپنے گاؤں کو چھوڑ کر پیدل ہی وہاں چلے گئے جہاں یسوع تھے جب یسوع وہاں کنارے پر آئے تو انھوں نے دیکھا کہ لوگوں کا مجمع ہے یسوع مسیح نے ان لوگوں پر ترس کھائی اور ان کے بیماروں کو شفاء بخشی۔ جب شام ہوئی تو شاگرد یسوع کے پاس آکر کہنے لگے، “اس جگہ لوگوں کی رہائش نہیں ہے۔ اور اب بھی وقت ہو گیا ہے۔ اور لوگوں کو گاؤں میں بھیج دیجئے تا کہ وہ اپنے لیے کھا نا خرید لیں-”

یسوع نے ان سے کہا لوگوں کو جانے کی ضرورت نہیں۔ اسی لیے تم ہی ان لوگوں کے کھانے کے لیے تھوڑا سا کھانا دو۔ شاگردوں نے جواب دیا کہ ہمارے پاس تو صرف پانچ روٹیاں اور دو مچھلیاں ہیں۔ پھر یسوع نے ان سے کہا کہ ان روٹیوں اور مچھلیوں کو لاؤ۔ تب یسوع نے لوگوں کو ہری گھاس پر بیٹھنے کے لیے کہا پانچ روٹیاں اور دو مچھلیاں نکالیں۔ مرقس کی انجیل کے مطابق لوگ قطاریں بنا کر گروہ کی شکل میں بیٹھ گئے ہر ایک قطار میں پچاس سے سو تک لوگ تھے۔[1] اور لوقا کی انجیل کے مطابق وہاں پر تقریباً پانچ ہزار آدمی موجود تھے۔ تب یسوع نے اپنے شاگر دوں سے کہا، “ان میں پچاس پچاس لوگوں کی صفیں بنا کر بٹھاؤ۔”۔[2] مطلب وہاں سو گروہ موجود تھے۔

پھر یسوع نے آسمان کی طرف دیکھا اور خدا کا شکر ادا کیا۔ انھوں نے روٹیوں کو توڑ کر اپنے شا گردوں کو دیا۔ اور شاگردوں نے ان روٹیوں کو لوگوں میں تقسیم کر دیا۔ لوگ کھا پی کر سیر ہو گئے۔ جب لوگ کھانے سے فارغ ہوئے تو کھانے کے بعد بچی ہوئی روٹیوں کے ٹکڑوں کو جب شا گردوں نے جمع کیا تو بارہ ٹوکریاں بھر گئیں۔ کھانا کھانے وا لے آدمیوں کی تعداد عورتوں اور بچوں کے علا وہ تقریباً پا نچ ہزار تھی۔ انجیل یوحنا میں ہے کہ جم غفیر یسوع کی جانب مائل ہوا کیونکہ یسوع نے انھیں معجزہ دیکھایا تھا (یونانی: σημεῖον) اور یسوع کو مسیح کہا، لوگوں نے یہ معجزہ دیکھا جو یسوع نے انھیں بتایا لوگوں نے کہا، ”جو نبی دُنیا (استثناء 18:15) میں آنے والا تھا فی الحقِیقت یہی ہے۔”(یوحنا 6:14)[3]

4000 کو کھانا کھلانا[ترمیم]

4000 کو کھانا کھلانا کا ذکر صرف متی اور مرقس کی انجیل میں آیا ہے، اس کو سات روٹیوں اور مچھلیوں کا معجزہ بھی کہا جاتا ہے، جیسا کہ انجیلِ متی میں کہا گیا ہے کہ یسوع مسیح نے سات روٹیوں اور چند مچھلیوں سے جم غفیر کو کھانا کھلایا۔[4] انجیلوں کے مطابق، بڑی بِھیڑ جمع ہوئی اور اُن کے پاس کچُھ کھانے کو نہ تھا تو یسوع نے اپنے شاگِردوں کو پاس بُلاکر اُن سے کہا:

”مجھے اِس بِھیڑ پر ترس آتا ہے کیونکہ یہ تِین دِن سے برابر میرے ساتھ رہی ہے اور اِن کے پاس کُچُھ کھانے کو نہیں اور کہا کہ یہ کچھ کھائے بغیر گھر کے لیے سفر شروع کریں تو راستے میں نڈھال ہو جا ئیں گے۔ ان لوگوں میں بعض وہ ہیں جو بہت دور سے آ ئے ہیں۔“

شاگردوں (حواریوں) نے جواب دیا:

”اِس بیابان میں کہاں سے کوئی اِتنی روٹیاں لائے کہ اِن کو سیر کر سکے؟۔“

یسوع نے شاگردوں سے پو چھا، ”تمھارے پاس کتنی روٹیاں ہیں؟“

شاگردوں نے جواب دیا، ”ہمارے پاس سات روٹیاں ہیں۔“

”پِھر یسوع نے لوگوں کو حُکم دِیا کہ زمین پر بَیٹھ جائیں اور اُس نے وہ سات روٹیاں لِیں اور شُکر کرکے توڑیِں اور اپنے شاگِردوں کو دیتا گیا کہ اُن کے آگے رکھّیں اور انھوں نے لوگوں کے آگے رکھ دِیں۔ اور شاگروں کے پاس تھوڑی سی مچھلیاں تِہیں۔ اُس نے اُن پر برکت دے کر کہا کہ یہ بھی اُن کے آگے رکھ دو۔ پس وہ کھا کر سیر ہوئے اور بچے ہوئے ٹکُڑوں کے سات ٹوکرے اُٹھائے۔ اور لوگ چار ہزار کے قریب تھے۔ پِھر اُس نے اُن کو رُخصت کِیا۔ اور وہ فی الفور اپنے شاگِردوں کے ساتھ کشتی میں بَیٹھ کر دَلمنُوتہکے عِلاقہ میں گیا۔“

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  • ہائپر کولن بائبل کی تفسیر، 2000
  • براؤن، ریمنڈ اے۔ An Introduction to the New Testament Doubleday 1997 ISBN 0-385-24767-2
  • Kilgallen, John J. A Brief Commentary on the Gospel of Mark Paulist Press 1989 ISBN 0-8091-3059-9

حواشی[ترمیم]

  1. انجیل مرقس 6:40
  2. انجیل لوقا 9:14
  3. Meyer's New Testament Commentary on John 6, اخذ کردہ 4 جون 2017
  4. John Clowes, 1817, The Miracles of Jesus Christ published by J. Gleave, Manchester, UK, page 161

== بیرونی روابط ==* امام علی رضا کے مزار پر دنیا کا سب سے بڑا افطار

جم غفیر کو کھانا کھلانا
ماقبل 
To bring a Sword
Ministry of Jesus
عہد نامہ جدید
کے واقعات
مابعد