جنادہ بن حارث ہمدانی

From ویکیپیڈیا
Jump to navigation Jump to search

جناده بن حارث سلمانی ازدی حسین بن علی کے طرفداروں میں سے تھے جو 10 محرم 61ھ کو کربلا کی لڑائی وچ امام حسین کی طرف سے یزیدی فوج کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہوئے.[1]

اصحاب علی[edit]

سلمان قبیلہ مراد کی ایک شاخ اور مراد قبیلہ مذحج کا ایک شعبہ ہے۔جنادہ بن حارث کوفہ کے باشندہ اور مشاھیر شیعہ میں سے تھے۔عہدِ رسول اللہ (ص) کا ادراک کیا پھر حضرت علی بن ابی طالب علیھما السلام کے ساتھ رھے اور جنگِ صفین میں جہاد کیا.شیخ طوسی نے کتاب الرجال میں انکا نام اصحابِ حسین علیہ السلام میں درج کیا ہے.

مسلم بن عقیل کا ساتھ اور کربلا میں شہادت[edit]

جب جناب مسلم بن عقیل علیھما السلام کوفہ میں امام حسین علیہ السلام کی بیعت لے رھے تھے تو جنادہ نے وفاداری کے ساتھ بیعت کی اور جناب مسلم کے ساتھ جہاد میں شریک بھی ھوئے مگر جب فضا جناب مسلم (ع) کے خلاف ھوگئی تو وہ بھی مثل دیگر اشخاص کے مخفی ھوگئے اور آخر اسی جتھے میں جو منزل عذیب الھجانات میں خدمت امام (ع) میں پہنچا تھا وہ بھی حاضر ھوئے اور اسی جتھے کے ساتھ رہ کر جنگ بھی کی اور درجہ شہادت حاصل کیا.

مزید دیکھیے[edit]

حوالہ جات[edit]