جنازہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
مسلمانوں کا طریقہ
مسلمان میت کی نماز جنازہ ادا کر رہے ہیں

وہ نماز جو مردے (مرجانے والا) کی دعائے مغفرت کے لیے پڑھی جاتی اس میں نہ رکوع ہے نہ سجدہ صرف قیام و دعا ہے۔مردے کا تابوت ۔ اسلامی طریقہ یہ ہے کہ میت کو قبلہ رو لٹا دیا جائے۔ آنکھیں بند کر دی جائیں۔ نیم گرم پانی سے غسل دیے کر اور کفن پہنایا جاتا ہے ۔ ’’شہیدوں کو غسل نہیں دیا جاتااور نہ کفن پہنایا جاتا ہے۔ انھیں خون آلودہ کپڑوں میں دفن کر دیا جاتا ہے‘‘ لاش کو چار پائی پر لٹا دیا جاتا ہے اور میت کو کاندھوں پر رکھ کر آہستہ آہستہ جنازے کو لے جاتے ہیں۔ کسی پاکیزہ مقام پر نمازہ جنازہ پڑھائی جاتی ہے۔ اس نماز میں سجدہ نہیں ہوتا۔ صرف چار تکبیریں کہی جاتی ہیں۔ پہلی تکبیر کے بعد ثنا ، دوسری کے بعد درود شریف ، تیسری کے بعد دعا پڑھتے ہیں اور چوتھی تکبیر کے بعد سلام پھیر دیتے ہیں۔ نماز کے بعد میت کو قبلہ رو کرکے قبر میں دفن کر دیا جاتا ہے۔ جنازے میں شرکت فرض کفایہ ہے اور نماز جنازہ بھی فرض کفایہ ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]