جنبشیات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں

جنبشیات (kinematics) علم طبیعیات میں قوت اور اسکی کمیت کو نظرانداز کرتے ہوۓ کیے جانے والے حرکات کے مطالعے کو کہا جاتا ہے۔ جنبش کا لفظ حرکیات یعنی dynamics سے الگ پہچان کے لیے اختیار کیا گیا ہے ورنہ نہ ہی یہاں انگریزی کے لفظ میں شامل –tics کا اضافہ logy کے لیے ہے اور نہ ہی اردو لفظ جنبش میں یات کا اضافہ اس کا متبادل ہے۔ فارسی میں اسے جنبش شناسی کہا جاتا ہے مگر اس لفظ میں خامی یہ ہے کہ یہ ایک یک لفظی اصطلاح kinematics کا دو لفظی اصطلاحی متبادل بن جاتا ہے جو یک لفظی جنبشیات کی دستیابی کی صورت میں کسی طرح بھی مناسب نہیں۔

یہاں اس بات کا ترک ابہام لازم ہے کہ جنبشیات کسی شۓ پر لگنے والی قوت اور اسکی کمیت کو نظرانداز کرتے ہوۓ کیے جانے والے حرکات کے مطالعے کو کہا جاتا ہے، جبکہ اسکے برخلاف حرکیات یعنی dynamics سے مراد حرکات کا وہ علم ہوتا ہے کہ جس میں کسی حرکت کا مطالعہ کرتے وقت ، قوت اور کمیت جیسے تفاعلات کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے۔