جنریٹو مصنوعی ذہانت
جنریٹو مصنوعی ذہانت یا جنریٹو اے آئی ٹیکنالوجی مصنوعی ذہانت کی ذیلی قسم ہے، جو تصاویر، متن اور آڈیو سمیت مختلف قسم کے مواد تیار کر سکتی ہے۔ جزیٹو اے آئی ایک طاقتور ٹیکنالوجی ہے جس میں مختلف صنعتوں سے متعلق وسیع پیمانے پر ایپلی کیشنز موجود ہیں۔
مفید استعمالات
[ترمیم]مختلف شعبہ جہاں یہ انتہائی مؤثر ثابت ہو رہی ہے:
تحریر
[ترمیم]جنریٹو مصنوعی ذہانت کو ذہن سازی کی مہم کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بالفرض اگر کوئی کسی پروڈکٹ کا نام لینے کی کوشش کر رہا ہے تو کوئی اس سے کچھ ناموں پر ذہن سازی کرنے کے لیے کہہ سکتا ہے اور یہ کچھ تخلیقی تجاویز کے ساتھ سامنے پیش کرے گا۔ لارج لینگویج ماڈل سوالات کے جواب دینے میں بھی بہتر ثابت ہو سکتے ہیں اور اگر کسی کمپنی کے بارے میں مخصوص معلومات تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی جائے تو وہ ملازمین کو دفتر میں پارکنگ کی دستیابی جیسی معلومات تلاش کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ وہ پریس ریلیز لکھنے کے لیے بھی کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔ تاہم انھیں ایونٹ یا پروگرام کی تفصیلات فراہم کی جائے تو جنریٹو اے آئی ایونٹ سے متعلق ایک تفصیلی اور بصیرت انگیز پریس ریلیز تیار کر لیتا ہے۔ دراصل کچھ ایل ایل ایم زبان کے ترجمے میں متعین ٹرانسلیشن انجنوں کے مقابلے میں بھی بہتر ہیں۔
مطالعات
[ترمیم]تحریر کے علاوہ جنریٹو اے آئی مطالعہ کے کاموں میں بھی اچھا ہے۔ مثال کے طور پر ایک آن لائن شاپنگ ای کامرس کمپنی کو مختلف صارفین کی طرف سے بہت سی ای میل موصول ہوتی ہیں۔ جنریٹو اے آئی صارفین کی ای میلوں کو پڑھ سکتا ہے اور فی الفور یہ معلوم کرنے میں معاونت کر کر سکتا ہے کہ آیا کسی ای میل میں شکایات درج ہیں یا نہیں۔ اس کے بعد شکایات کو متعلقہ محکمے تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ لارج لینگویج ماڈل کو طویل مضامین کا خلاصہ کرنے اور گرامر کی غلطیوں کو درست کرنے کی غرض سے پروف خوانی کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
چیٹنگ
[ترمیم]الغرض یہ کہ جنریٹو اے ائی کا استعمال بہت سے خاص مقصد کے چیٹ بوٹ کاموں کے لیے بھی کیا جاتا ہے، مثلاً حکومتی چیٹ بوٹ شہریوں اور زائرین کو مختلف اسکیموں اور پالیسیوں کے بارے میں صحیح معلومات تک رسائی حاصل کرنے میں بطور معاون بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مختصر عرصے میں جنریٹو اے آئی پوری دنیا میں اپنے پاؤں پسار رہی ہے اور اس نے بہت سے لوگوں کو اعلیٰ معیار کے مضامین، تصاویر اور آڈیو تخلیق کرنے کی صلاحیت فراہم کی ہے۔
خدشات
[ترمیم]حیرت انگیز صلاحیتوں کے ساتھ مصنوعی ذہانت کے بارے میں بہت سے خدشات بھی سامنے آئے ہیں:
صنفی امتیاز
[ترمیم]اے آئی کے بارے میں وسیع پیمانے پر پائی جانے والی تشویش یہ ہے کہ آیا یہ انسانیت کے بدترین محرکات کو بڑھا سکتا ہے۔ لارج لینگویج ماڈل کو انٹرنیٹ سے متن کے مطالعات کی ٹریننگ دی جاتی ہے، جو انسانیت کی کچھ بہترین خوبیوں کی عکاسی کرتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کی کچھ بدترین خصوصیات میں تعصبات، نفرتیں اور غلط فہمیاں بھی شامل ہیں۔ اگر کوئی لارج لینگویج ماڈل سے اس کی ابتدائی ٹریننگ کے بعد خالی جگہ کو پر کرنے کے لیے کہتا ہے: خالی جگہ پر CEO لکھا تھا، بہت سے ماڈل لفظ ’Man‘ کا انتخاب کریں گے یعنی وہ شخص سی ای او تھا اور بلاشبہ یہ ایک سماجی تعصب ہے، جو اس حقیقت کو مسخ کرتا ہے کہ تمام جنس کے افراد کامیابی سے کمپنیوں کی قیادت کر سکتے ہیں۔
روزگار میں کمی
[ترمیم]دوسری بڑی تشویش یہ ہے کہ جب مصنوعی ذہانت کاموں کو کسی بھی انسان کے مقابلے میں تیز اور سستی قیمت پر کر سکتا ہے تو کون روزی روٹی کمانے کے قابل ہو گا۔ اس کو سمجھنا ضروری ہے کہ ایسا ہونے کا امکان ہے، مثلاً ریڈیولوجی، مختلف رپورٹوں کے مطابق کہا گیا کہ اے آئی ایکسرے امیجز کا تجزیہ کرنے میں اتنا اچھا ثابت ہو رہا ہے کہ پانچ سال میں یہ ریڈیولوجسٹ کی ملازمتیں لے سکتا ہے۔ اب اس بیان کو کئی سال گذر چکے ہیں اور اے آئی ریڈیولوجسٹ کی جگہ لینے سے کوسوں دور ہے۔ ریڈیولوجسٹ صرف ایکسرے تصاویر کی تشریح اور ترجمانی کرنے کے علاوہ بہت کچھ کرتے ہیں۔ وہ امیجنگ ہارڈ ویئر چلاتے ہیں، مریضوں کو جانچ کے نتائج بتاتے ہیں، اس دوران مرض سے متعلق مسائل پر سوالات کا جواب وغیرہ بھی دیتے ہیں۔ اے آئی کے لیے ان تمام کاموں کو مکمل طور پر بذات خود انجام دینا ابھی ممکن نہیں ہے۔[1]
نظر بندی اور غلط معلومات
[ترمیم]ایک اور تشویش یہ ہے کہ یہ کبھی کبھی مکمل اعتماد کے ساتھ غلط معلومات فراہم کر کے غریب اور جعل سازی کر سکتی ہے۔ یہاں تک کہ یہ اپنے حوالہ جات، ذرائع اور گہری جعل سازی سے بھی کام لے سکتی ہے جن کا کوئی وجود نہیں ہے۔
سرقہ کرده مواد
[ترمیم]لارج لینگویج ماڈل کبھی کبھی سرقہ سے متعلق مواد کو آؤٹ پٹ کرتے ہیں۔ اگر کوئی کاروباری اپنے کاموں میں اس کا استعمال کرتا ہے تو صرف سرقہ کا پتہ چلنے پر ہی ان کو جواب دہ ٹھہرایا جاتا ہے، جنریٹو اے آئی ماڈل کو نہیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "AI promised to revolutionize radiology but so far its failing". Statistical Modeling, Causal Inference, and Social Science (بزبان امریکی انگریزی). 7 Jun 2021. Retrieved 2025-10-01.