جنوبی افریقا (خطہ)
- العربية
- فارسی
- English
- Acèh
- Afrikaans
- Arpetan
- Asturianu
- Azərbaycanca
- বাংলা
- 閩南語 / Bân-lâm-gú
- Башҡортса
- Беларуская
- Беларуская (тарашкевіца)
- Bikol Central
- Български
- Bosanski
- Brezhoneg
- Català
- Чӑвашла
- Čeština
- ChiShona
- Cymraeg
- Dansk
- Deutsch
- Eesti
- Ελληνικά
- Español
- Esperanto
- Euskara
- Français
- Frysk
- Galego
- 한국어
- Hausa
- Հայերեն
- हिन्दी
- Hrvatski
- Ilokano
- Bahasa Indonesia
- Íslenska
- Italiano
- עברית
- Jawa
- ಕನ್ನಡ
- ქართული
- Қазақша
- Kiswahili
- Kongo
- Kotava
- Kreyòl ayisyen
- Latina
- Latviešu
- Lietuvių
- Lingála
- Lingua Franca Nova
- Magyar
- Македонски
- Malagasy
- मराठी
- მარგალური
- مصرى
- Bahasa Melayu
- Minangkabau
- Мокшень
- Монгол
- Nederlands
- 日本語
- Norsk bokmål
- Norsk nynorsk
- Occitan
- Oʻzbekcha / ўзбекча
- پښتو
- Polski
- Português
- Qaraqalpaqsha
- Română
- Русиньскый
- Русский
- Саха тыла
- Sesotho
- Sesotho sa Leboa
- Shqip
- සිංහල
- سنڌي
- Slovenčina
- Slovenščina
- Ślůnski
- Soomaaliga
- کوردی
- Српски / srpski
- Srpskohrvatski / српскохрватски
- Suomi
- Svenska
- Tagalog
- தமிழ்
- Taqbaylit
- Татарча / tatarça
- ไทย
- Тоҷикӣ
- Türkçe
- Türkmençe
- Українська
- Vèneto
- Tiếng Việt
- Walon
- Winaray
- Wolof
- 吴语
- ייִדיש
- Yorùbá
- 粵語
- Zazaki
- 中文
یہ مضمون براعظم افریقہ کے جنوبی علاقوں کے بارے میں ہیں، ملک کے لیے دیکھیے جنوبی افریقا
جنوبی افریقا (خطہ) (southern africa) براعظم افریقا کا جنوبی ترین علاقہ جس کی جغرافیائی و سیاسی لحاظ سے مختلف تعریفیں ہیں۔ اس خطے میں کئی اہم علاقے شامل ہیں جن میں ملک جنوبی افریقہ قابل ذکر ہے۔
اقوام متحدہ کے منصوبۂ جغرافیائی علاقے ہ کے مطابق جنوبی افریقہ 5 ممالک پر مشتمل ہے:
خطے میں اکثر مندرجہ ذیل علاقے بھی شامل سمجھے جاتے ہیں:
- انگولا- کبھی کبھار وسط افریقہ کا حصہ سمجھا جاتا ہے
- موزمبیق اور مڈغاسکر- مشرقی افریقہ میں بھی شامل
- ملاوی، زیمبیا اور زمبابوے–سابق وسطی افریقی وفاق کے ممالک کبھی کبھار جنوبی افریقہ میں شامل سمجھے جاتے ہیں
- جزائر قمر، ماریشس، سیشلس، مایوٹ اور ری یونین- بحر ہند میں واقع جزیروں پر مشتمل ممالک، مشرقی افریقہ کا حصہ بھی سمجھے جاتے ہیں۔
خطہ جنوبی افریقہ کے لیے ایک عام استعمال تعریف یہ بھی ہے کہ افریقہ کا وہ تمام خطہ جو کونین اور زمبیزی کے دریاؤں کے جنوب میں واقع ہے۔ اس تعریف کے تحت جنوبی افریقہ، لیسوتھو، سوازی لینڈ، نمیبیا، بوٹسوانا، زمبابوے اور موزمبیق کا جنوبی نصف علاقہ اس خطے کا حصہ بنتا ہے۔ یہ تعریف جنوبی افریقہ میں عام طور پر استعمال کی جاتی ہے۔
اس خطے جغرافیائی اعتبار سے گوناگوں خصوصیات رکھتا ہے، یہاں گھنے جنگلات، ہرے بھرے میدان، صحرا، ساحلی علاقے اور پہاڑ سب واقع ہیں۔
معدنیاتی اعتبار سے بھی یہ علاقہ مالا مال ہے اور پلاٹینم، کرومیم، ویناڈیم اور کوبالٹ کے علاوہ یورینیم، سونے، ٹیٹانیم، لوہے اور ہیرے کے دنیا کے سب سے وسیع ذخائر یہاں پائے جاتے ہیں۔
حالانکہ افریقہ کے دیگر علاقوں کی نسبت یہ علاقہ خوش حال ضرور ہے لیکن پھر بھی نوآبادیاتی دور اپنی کئی نشانیاں یہاں چھوڑ گیا ہے اور آج بھی اس علاقے کے مسائل میں غربت، بد عنوانی اور ایڈز سب سے اہم ہیں اور یہی مسائل اس خطے کی اقتصادی صورت حال پر اثر انداز بھی ہو رہے ہیں۔