جنڈ، اٹک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
جنڈ
ملک Flag of Pakistan.svg پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیم پنجاب، پاکستان
ضلع ضلع اٹک
تحصیل تحصیل جنڈ
منطقۂ وقت پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
 • گرما (گرمائی وقت) +6 (UTC)
ویب سائٹ www.attockonians.com

جنڈ، اٹک (انگریزی: Jand, Attock) پاکستان کا ایک رہائشی علاقہ جو ضلع اٹک میں واقع ہے اورمرکزی دار الحکومت اسلام آباد سے 100 کلومیٹرکے فاصلے پ رہے۔ یہ شہر صوبہ پنجاب اورصوبہ خیبر پختونخوا کے درمیان سرحدکا کام کرتاہے۔

یونین کونسل[ترمیم]

تحصیل جنڈ 12 یونین کونسلوں پرمشتمل ہے

  • بسال مٹھال
  • چھب
  • جابہ
  • جنڈ
  • کھنڈا
  • لنگر
  • مکھڈ
  • ناڑہ
  • پنڈسلطانی
  • سگھری
  • تراپ
  • تھٹہ

تعلیمی ادارے[ترمیم]

  • گورنمنٹ بوايز ڈگری کالج جنڈ
  • گورنمنٹ گرلزڈگری کالج جنڈ
  • انڈس کالج جنڈ [1]
  • پنجاب ڈگری کالج جنڈ

قبائل[ترمیم]

یہاں پرمختلف قبائل کے لوگ آبادہیں جن میں سید،اعوان،خٹک،راجپوت اوربنگش سرفہرست ہیں-


سید:
اس علاقہ کی ترقی میں سید خاندان کی بیش بہا خدمات ہیں-جنہیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا-اگر طب کے میدان میں دیکھا جاۓتویہاں بھی یہی خاندان سب سے آگے نظر آتا ہے-دنیائے طب میں سب سے پہلا معروف نام سید عبد ارؤف شاہ گیلانی کا آتا ہے- سید عبد ارؤف شاہ گیلانی صاحب اپنے وقت کے مايہ نازحکیم وڈاکٹر تھے-آپ کے ہاتھوں کافی لوگوں کو شدید امراض سے شفا حاصل ہوئ -اس علاقہ سے دنیائے طب میں آپ کا ثانی نہیں تھا- آپ اپنی مثال آپ تھے- آپ کو یہ کمال بھی حاصل تھا کہ آپ اس علاقہ سے واحد تھے جنہیں بیک وقت یونانی ادویہ اور انگلش ادویہ دونوں پہ مکمل عبور حاصل تھا-آپ نے حکمت کے میدان میں ایک کتاب "خزینہ حکمت" تحریرکی- تاریخ میں آپ جیسی عظیم شخصیت کی مثال بہت کم ملتی ہے-

DEVELOPED BY IQTEBAS[2]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Indus College Jand ... Home
  2. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Jand, Attock"۔