جنگ اور امن (ناول)
![]() جنگ اور امن کا سرورق | |
مصنف | لیو ٹالسٹائی |
---|---|
اصل عنوان | Война и миръ |
مترجم | فیصل اعوان |
مصور سرورق | ریاض ظہور |
ملک | روس |
زبان | روسی، کچھ فرانسیسی کے ساتھ |
صنف | ناول (تاریخی ناول) |
ناشر | دی رشن میسنجر (serial) |
تاریخ اشاعت | 2003ء |
طرز طباعت | مطبوعہ |
صفحات | 1171 |
جنگ اور امن (انگریزی: War and Peace) روسی مصنف لیو ٹالسٹائی کا ایک ناول ہے۔ یہ عالمی ادب کا ایک مرکزی کام اور ٹالسٹائی کی بہترین ادبی کاوشوں میں سے ایک ہے۔[1][2][3] ٹالسٹائی نے اسے 1862ء میں لکھنا شروع کیا تھا جو سات برس میں مکمل ہوا۔ اس ناول میں 300 سے زائد کردار ہیں۔ اپنے وسعت اور پھیلاؤ کے اعتبار سے یہ ایک لافانی تخلیق ہے۔ ناول کا دور 19ویں صدی کے آغاز کے 25 برس ہیں جس میں انتہائی بے باک انداز میں روسی معاشرے کی اخلاقی گراوٹ اور اس کے کھوکھلے پن کو اجاگر کیا گیا ہے، ناول میں نپولین بوناپارٹ کی روس پر جنگ کشی، امن کا وقفہ اور دوبارہ حملہ آور ہونے کے دور کو دلکشی سے پیش کیا گیا ہے۔ اس ناول کا دنیا کی تقریباً ہر اس زبان میں ترجمہ ہوا جس کی اشاعت ہوتی ہے۔ دنیا بھر میں جہاں جہاں عالمی ادب پڑھایا جاتا ہے، وہاں ٹالسٹائی کا یہ ناول نصاب کا حصہ ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Moser, Charles. 1992. Encyclopedia of Russian Literature. Cambridge University Press, pp. 298–300.
- ↑ Thirlwell, Adam "A masterpiece in miniature." The Guardian (London, UK) October 8, 2005
- ↑ Briggs, Anthony. 2005. "Introduction" to War and Peace. Penguin Classics.
- 1869ء کے روسی ناول
- رزمیہ ناول
- روسی تاریخی ناول
- روسی زبان کے ناول
- روسی ناول جن پر فلمیں بنیں
- روس میں فری میسنری
- ماسکو میں سیٹ ناول
- سینٹ پیٹرز برگ میں سیٹ ناول
- 1865ء کے ناول
- انیسویں صدی کے ناول
- فلسفیانہ ناول
- روسی کتب
- انیسویں صدی میں ہونے والے واقعات پر ناول
- روس میں سیٹ ناول
- فرانسیسی زبان کے ناول
- انیسویں صدی کا ادب
- دائرہ عام کی کتب
- روسی ادب
- ٹالسٹائی
- 1869ء کی کتابیں