جنگ مرج دابق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جنگ مرج دابق 24 اگست 1516ء (922ھ ) کو عثمانی اور مملوکوں کے درمیان لڑی گئی۔ عثمانی و مملوک سلطنتوں میں تعلقات خراب ہونے پر عثمانی سلطان سلیم اول نے مصر پر حملے کا فیصلہ کیا اور شام اور مصر کی جانب پیش قدمی کی۔ 1516ء میں شام میں حلب کے شمال میں مرج دابق کے مقام پر سلطان سلیم اور مملوک سلطان قانصوہ غوری کے درمیان مقابلہ ہوا۔ مملوکوں کو شکست ہوئی اور قانصوہ غوری مارا گیا۔ اس فتح کے نتیجے میں حمص، حماۃ اور دمشق کے شہر سلطنت عثمانیہ میں شامل ہو گئے۔