جنگ نکوپولس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جنگ نکوپولس
بسلسلۂ صلیبی جنگیں
سلسلہ یورپ میں عثمانی جنگیں  ویکی ڈیٹا پر (P361) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عمومی معلومات
ملک سلطنت بلغاریہ دوم  ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مقام 43°42′21″N 24°53′45″E / 43.705833333333°N 24.895833333333°E / 43.705833333333; 24.895833333333  ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
متحارب گروہ
سلطنت عثمانیہ سلطنت ہنگری
فرانس
ولاچیا
مقدس رومی سلطنت
قائد
بایزید اول سجسمنڈ آف ہنگری
جان آف نیورس
مرسیا دی ایلڈر
قوت
تقریباً ایک لاکھ تقریباً ایک لاکھ
نقصانات
35 ہزار 35 ہزار
Map

جنگ نکوپولس 25 ستمبر 1396ء کو سلطنت عثمانیہ اور ہنگری، فرانس اور مقدس رومی سلطنت کے متحد لشکر کے درمیان لڑی جانے والی جنگ تھی۔ یہ جنگ دریائے ڈینیوب کے کنارے نکوپولس (موجودہ نکوپول، بلغاریہ) کے قلعے کے قریب لڑی گئی۔ اس جنگ کو صلیبی جنگ بھی کہا جاتا ہے اور یہ قرون وسطیٰ کی آخری بڑی صلیبی جنگ تھی۔

اس جنگ کا سبب عثمانیوں کے ہاتھوں مسلسل شکست کھانے کے بعد مسیحی دنیا کا رد عمل تھا۔ 1394ء میں پوپ بینیفیس نہم نے ترکوں کے خلاف نئی صلیبی جنگ کا اعلان کیا۔ اس جنگ میں عثمانیوں کی قیادت سلطان بایزید اول کے ہاتھوں میں تھی جو 24 ستمبر کو مقابلے کے لیے نکوپولس پہنچے۔ صلیبیوں کے عظیم لشکر کے باعث مسلمانوں کی فتح کے امکانات کم تھے لیکن وہ انتہائی پامردی سے لڑے۔ سلطان بایزید جنہیں شراب کی بری لت پڑی ہوئی تھی، نے شراب نوشی سے توبہ کرتے ہوئے اللہ سے فتح کی دعا کی اور بالآخر فتح عثمانیوں کا مقدر بنی۔