جنید اقبال
جنید اقبال، (پیدائش: 1 دسمبر 1966ء ) پاکستان کے معروف صحافی اور سابق ایم ڈی آپ نیوز ہیں ۔ ان کے بھائی آفتاب اقبال معروف ٹی وی اینکر ہیں ۔ جبکہ ان کے والد ماجد پاکستان کے مشہور و معروف شاعر ظفر اقبال ہیں ۔
جنید اقبال | |
---|---|
![]() | |
پیدائش | جنید اقبال 1 دسمبر 1966ء اوکاڑہ ، صوبہ پنجاب (موجودہ (پاکستان) |
قلمی نام | جنید اقبال |
پیشہ | میڈیا مینجمنٹ |
زبان | اردو پنجابی |
قومیت | ![]() |
نسل | پنجابی |
تعلیم | ایم بی اے |
مادر علمی | پرسٹن یونیورسٹی |
اولاد | ارحم جنید ، ارسل جنید |
رشتہ دار | والد : ظفر اقبال (شاعر)
والدہ : شمیم بیگم بھائی : آفتاب اقبال ، اویس اقبال بہن : عطیہ بانو |
حالات زندگی و تعلیم[ترمیم]
جنید اقبال یکم دسمبر 1966 ء میں اوکاڑہ ، پاکستان میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم اوکاڑہ سے حاصل کی ۔ بی اے کی تعلیم گورنمنٹ کالج لاہور سے حاصل کی ۔ جنید اقبال نے ایم بی اے کی تعلیم پرسٹن یونیورسٹی سے حاصل کی ۔ ان کا تعلق ایک علمی اور ادبی گھرانے سے ہے ۔ پاکستان کے معروف و مشہور شاعر ظفر اقبال ان کے والد ہیں ۔ ٹی وی کے معروف اینکر آفتاب اقبال ، جنید اقبال کے بھائی ہیں ۔
عملی زندگی[ترمیم]
جنید اقبال اپنی ویب سائٹ " ہم دوست " کے ذاتی مالک ہیں ۔ اس کے علاوہ جنید اقبال فیس بک پر اپنا ایک لائیو شو " ہم ہیں پاکستان " کے نام سے کر رہے ہیں ۔
شخصیت[ترمیم]
جنید اقبال پروقار شخصیت اور اعلیٰ اخلاق کے مالک ہیں ۔ ان کو اللہ تعالیٰ نے باکمال ذہانت سے نوازا ہے ۔ جنید اقبال اعلی ظرف اور شاندار اخلاق کے مالک ہیں ۔