جهوک مہر شاہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جھوک مہر شاہ
گاؤں
Pakistan پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمپنجاب، پاکستان
بلندی148 میل (486 فٹ)
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
3011030100
ویب سائٹhttp://www.bhakkar.com.pk

جهوک مہر شاہ تحصیل دریا خانضلع بهکر کا ایک خوبصورت گاؤں ہے۔ یہ پنجگرائیں سے 4 کلومیٹر مغرب میں دریائے سندھ کے کنارے واقع ہے۔ جهوک مہر شاہ نام کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ مہر شاہ نام کا ایک سید بزرگ یہاں آکر آباد ہوا۔ یہ تین بهائی تہے جو ساته ساته آباد ہوئے جن کے نام مہر شاہ، قلندر شاہ اور لعل شاہ تہے جن کے نام پر بالترتیب جهوک مہر شاہ، جهوک قلندر بخش اور جهوک لعل شاہ نام کے گائوں آباد ہوئے۔ جهوک مہر شاہ میں سید غلام عباس شاہ (مرحوم) جیسی معروف سماجی و سیاسی شخصیت گذری ہے جن کے بعد گائوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ یہاں کے لوگ مذہبی، دیانتدار، فرض شناس، باحیا، محنتی، مہمان نواز اور مولا امام حسین علیہ اسلام کے پکے عزادار ہیں۔ عمومی پیشہ کاشتکاری، گلہ بانی اور دیار غیر میں محنت مزدوری ہے جبکہ سرکاری ملازمت میں آج کل زیادہ رحجان پایا جاتا ہے خاص کرآرمی۔ یہاں پر ایک بہت بڑی مسجد، امام بارگاہ قصر عباس علیہ السلام اور جهنگی حضرت عباس علیہ السلام موجود ہے۔ لڑکوں کے لیے ایک پرائمری اسکول ہے جبکہ لڑکیوں کو تعلیم کے لیے قریبی گائوں جانا پڑتا ہے۔