جوارش جالینوس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جوارش جالینوس کیا ہے[ترمیم]

جوارش جالینوس طب یونانی کا ایک مشہور و معروف مرکب ہے جو جوارش کی روح کو حقیقی معنوں میں زندہ کیے ہوئے ہے۔ اگرچہ اور بھی جوارشات اپنے فوائد اور افعال کی وجہ سے مشہور و مستعمل ہے لیکن اپنے مخصوص فوائد اور اثرات اور خاص طور پر اس کے موجد جالینوس کی وجہ سے اس کا نام جوارش جالینوس ہے جو صدیوں سے درج ذیل افعال و فوائد کی حامل ہونے کی وجہ سے مستعمل ہے۔

جوارش جالینوس کے فوائد[ترمیم]

جوارش جالینوس اپنے فوائد کے اعتبار سے ایک امتیازی حیثیت رکھتی ہے اس کے انسانی بدن کے لیے فوائد و خواص اسے دوسری جوارشات یا مرکبات سے ممتاز کرتے ہیں اس کے چند اہم فوائد و خواص درج ذیل ہیں۔

مقوی مثانہ و معدہ[ترمیم]

جوارش جالینوس کے اہم فوائد میں یہ پیشاب کی زیادتی بعنی بار بار پیشاب آنے کو روکتی ہے مثانہ کی تہوں کو مضبوط کرتی ہے ضعف مثانہ کو دور کرتی ہے مثانہ کے پیشاب خارج کرنے کے عمل کو طبعی بناتی ہے۔ مثانہ میں بار بار پیدا ہونے والی پتھریوں کی پیدائش کو روکتی ہے۔

معدہ اور آنتوں کے ضعف کو دور کرتی ہے قوت اشتہا اور قوت ہاضمہ کو بڑھاتی ہے۔ جن لوگوں کو ضعف معدہ کی وجہ سے بھوک کم لگتی ہے یا بھوک بالکل نہیں لگتی ان میں نافع ہے۔ اس کے علاوہ آنتوں کی سوجن کے امراض میں بے حد مفید ہے اور دائمی قبض کو دور کرتی ہے۔

دافع بدبوئے دہن[ترمیم]

جوارش جالینوس کا استعمال ان افراد میں بے حد مفید رہتاہے جن کو بدبوئے دہن یعنی منہ سے بدبو آتی ہو۔

یہ ان اسباب کو رفع کرتاہے جو متعفن ہو کر منہ کی بدبو یا ناگوار سانس کا موجب بنتئے ہیں منہ کی بدبو کو زائل کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے

کاسرریاح افعال[ترمیم]

جوارش جالینوس اپنے افعال میں کاسرریاح ہے ریح کی وجہ سے پیدا ہونے والے درد کو دور کرتی ہے اور ریح سے پیدا ہونے والے دیگر امراض و کیفیات کو درست کرتی ہے۔ ریحی تمام عوارضات کو دور کرتی ہے۔

دافع بلغمی کھانسی[ترمیم]

جوارش جالینوس کا استعمال بلغمی کھانسی میں بھی مفید ہے اس اہم طبی مرکب میں شامل مفرادات نہ صرف پھیپھڑوں پر جمی بلغم کو اکھاڑتے ہیں بلکہ اس کو جسم سے خارج کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں یعنی جوارش جالینوس بلغم کی زیادتی کی وجہ سے ہونے والے امراض تنفس یا دیگر امراض میں بھی مستعمل ہے۔

دافع بواسیر[ترمیم]

جوارش جالینوس اپنے اندر دافع بواسیر خصوصیا ت بھی رکھتی ہے بواسیر چونکہ معدہ سے پیدا ہونے والا ایک مرض ہے لہذا جوارش جالینوس معدہ کے کام کرنے کی صلاحیت کو بہتر بناتی ہے اور اس میں شامل چرائتہ شیریں اور دوسرے اجزاء اپنے اندر مصفی خون خصوصیات رکھتی ہیں جس سے بواسیر کے موہکے زائل ہونے میں مدد ملتی ہے اور بواسیر میں ہونے والی قبض چونکہ مرض کی شدت میں مزید اضافہ کرتی ہے لہذا جوارش جالینوس کے قبض کشاء افعال کی بنا پر بواسیر کے مرض میں ہونے والی شدت سے نجات حاصل ہوتی ہے۔

بالوں کے امراض میں فوائد[ترمیم]

جوارش جالینوس کو بالوں کو قبل از وقت سفید ہونے سے روکنے کے لیے بکثرت استعمال کیاجاتا ہے طب میں بالوں کو قبل از وقت سفید کرنے سے روکنے کے لیے کھائی جانے والی دواؤں میں سب سے ممتاز حیثیت رکھتی ہے بلکہ جوارش جالینوس کے علاوہ شاید ہی کوئی دوائی ہو جو ایسے اثرات رکھتی ہو۔ جوارش جالینوس بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتی ہے جس کیوجہ سے سر کے بال گرنے سے محفوظ رہتے ہیں۔ یعنی جوارش جالینوس سر کے بالوں گرنے سے بھی بچاتی ہے اور ان مضبوط بھی کرتی ہے اور بالوں کی سیاہی کو قائم رکھنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی۔

جوارش جالینوس کے اجزاء اور تیاری کا طریقہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ herbconcept.com (Error: unknown archive URL)

جوارش جالینوس کے دیگر فوائد[ترمیم]

گردہ میں پیدا ہونے والی پتھری کی پیدائش کو روکتی ہے اور ان میں ایسے فاسد مادوں کی پیدائش کو روکتی ہے جو گردہ اور مثانہ میں پتھری کی پیدائش کا سبب بنتے ہیں۔۔

جوارش جالینوس مولد حرارت غریزی ہے۔

طبیعت میں بے چینی، بد ہضمی ، قے اور گھبراہٹ کے لیے تریاق تصور کی جاتی ہے۔

قوت باہ یعنی مردانہ کمزوری میں بھی فائدہ مند ہے۔