جوزف ہلس ملر
یہ ایک یتیم صفحہ ہے جسے دیگر صفحات سے ربط نہیں مل پارہا ہے۔ براہ کرم مقالات میں اس کا ربط داخل کرنے میں معاونت کریں۔ |
جوزف ہلس ملرJ. Hillis Miller | |
---|---|
(انگریزی میں: Joseph Hillis Miller) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | نیوپورٹ نیوز |
مارچ 5, 1928
وفات | 7 فروری 2021ء (93 سال)[1] |
قومیت | American |
زوجہ | Married |
اولاد | 3 بچے |
تعداد اولاد | 3 |
رشتے دار | J. Hillis Miller, Sr. (باپ) |
عملی زندگی | |
مادر علمی | ہارورڈ یونیورسٹی |
پیشہ | ادبی تنقید |
مادری زبان | انگریزی |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [2][3] |
شعبۂ عمل | تاریخ ادب [4]، برطانوی ادب [4] |
ملازمت | جامعہ جونز ہاپکنز ، ییل یونیورسٹی ، جامعہ کیلیفورنیا، اروین |
اعزازات | |
جان سائمن گوگین ہیم میموریل فاؤنڈیشن فیلوشپ [5] |
|
درستی - ترمیم |
جوزف ہلس ملر جونیر(Joseph Hillis Miller, Jr)۔ امریکی ادبی نقاد، ادبی نظریہ دان، ماہر تعلیم، 5، مئی 1928 میں نیوپورٹ نیوز، ورجینیا میں پیدا ھوئے۔ ان کے والدجے ہلس ملر، سینئر، ایک بیبٹسٹ کلیسا میں مبلّغ تھے اور فلوریڈا یونیورسٹی کے صدر اور یونیورسٹی کے پروفیسر اور ایڈمنسٹریٹر بھی رہے .جوزف ہلس ملر، جونیر نے اوبراین کالج سے 1948 میں بی۔ اے کی سند لی۔ 1949 میں ہارورڈ یونیورسٹی سے ایم اے اور 1952 میں پی ایچ ڈی کی ڈگری لی۔ . ملر کے تین بچے ہیں ن۔ جدید ادبی نظریات کی تفھیم و تشریح میں فعال کردار ادا کیا ہے۔ ان کی تنقیدی ہنر مندی اور فطانت سے جدید ادبی افق پر ادبی نطرئیے اور انتقادات کی مباحث نے نئی کروٹیں لین۔ ان کے خیال میں "ردتشکیل" کے تحت متن کے موضوع پر تفصیل سے بحث کی جاتی ہے۔ متن کے موضوع میں سطحی اور گہری کثیر الجحت معنویت پوشیدہ ھوتی ہے اور کئی ذیلی ساختوں میں منقسم ھوتی ہے اور معنویت کو سلجھایا جاتا ہے۔ ملر نے " بدیعیاتی اصولوں" پر اپنا اچھوتا نظریہ پیش کیا ہے۔ ان کی تحریرون میں نئی لفظیات اور غیر مانوس اصطلاحات کی بھر مار ھوتی ہے۔ جس کے سبب قاری الجھنوں کا شکار ھوجاتا ہے اور وہ اسے سمجھ نہیں پاتے۔ ان کے تنقیدی ادبی نظریات درسی یا نصابی نوعیت کے زیادہ لگتے ہیں۔ اس موضوع پر اردو کے نقاد اور ادبی نظریہ دان احمد سھیل کی کتاب۔۔" ساختیات، تاریخ، نظریہ اور تنقید"، 1999 میں صراحت سے لکھا گیا ہے۔ جوزف ہلس ملر نے 29 کتابیں لکھی ہیں :-
تصانیف
[ترمیم]- (1958) Charles Dickens: The World of His Novels
- (1963) The Disappearance of God: Five Nineteenth-Century Writers
- (1965) Poets of Reality: Six Twentieth-Century Writers
- (1968) The Form of Victorian Fiction: Thackeray, Dickens, Trollope, George Eliot, Meredith, and Hardy
- (1970) Thomas Hardy, Distance and Desire
- (1971) Charles Dickens and George Cruikshank
- (1982) Fiction and Repetition: Seven English Novels
- (1985) The Linguistic Moment: from Wordsworth to Stevens
- (1985) The Lesson of Paul de Man
- (1987) The Ethics of Reading: Kant, de Man, Eliot, Trollope, James, and Benjamin
- (1990) Versions of Pygmalion
- (1990) Victorian Subjects
- (1990) Tropes, Parables, Performatives: Essays on Twentieth Century Literature
- (1991) Theory Now and Then
- (1991) Hawthorne & History: Defacing It
- (1992) Ariadne's Thread: Story Lines
- (1992) Illustration
- (1995) Topographies
- (1998) Reading Narrative
- (1999) Black Holes
- (2001) Others
- (2001) Speech Acts in Literature
- (2002) On Literature
- (2005) The J. Hillis Miller Reader
- (2005) Literature as Conduct: Speech Acts in Henry James
- (2009) The Medium is the Maker: Browning, Freud, Derrida, and the New Telepathic Ecotechnologies
- (2009) For Derrida
- (2011) The Conflagration of Community: Fiction Before and After Auschwitz
- (2012) Reading for Our Time: Adam Bede and Middlemarch Revisited
تحریر: احمد سہیل
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Remembering Distinguished Professor Emeritus J. Hillis Miller
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12034368g — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=skuk0004115 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=skuk0004115 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
- ↑ Guggenheim fellows ID: https://www.gf.org/fellows/all-fellows/j-hillis-miller/
بیرونی روابط
[ترمیم]آرکائیو مجموعے
[ترمیم]- Guide to the J. Hillis Miller Papers. Special Collections and Archives, The UC Irvine Libraries, Irvine, California.
- Guide to the Barbara Cohen Manuscript Materials. Special Collections and Archives, The UC Irvine Libraries, Irvine, California.
دیگر
[ترمیم]- Miller's webpage at the University of California at Irvine
- Recording of interview with Miller at the UCD Humanities Institute
- Interview with Miller about his recent book The Conflagration of Community: Fiction Before and After Auschwitz on "New Books in Critical Theory"
- 2021ء کی وفیات
- 7 فروری کی وفیات
- 1928ء کی پیدائشیں
- امریکی ادبی نقاد
- جامعہ ییل کا تدریسی عملہ
- نیوپورٹ نیوز، ورجینیا کی شخصیات
- ورجینیا کے مصنفین
- ہارورڈ یونیورسٹی کے فضلا
- بیسویں صدی کے امریکی مرد مصنفین
- ورجینیا کے ماہرین تعلیم
- اکیسویں صدی کے امریکی مرد مصنفین
- میئن کے مصنفین
- رد تشکیل
- میئن میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات