مندرجات کا رخ کریں

جوکھم کی نظامت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جوکھم کے عناصر کی تقسیم کے ڈھانچے کا ایک نمونہ جس میں جوکھم کے نتائج یا عواقب کی بھی تفصیلات شامل ہیں۔

جوکھم کی نظامت (انگریزی: Risk management) مختلف اقسام کی جوکھموں کی شناخت، تجزیہ اور ان میں ترجیحی موقف کا اختیار کرنا ہے (جیسا کہ آئی ایس او 31000 میں یہ تعریف مذکور ہے کہ مقاصد پر غیر یقینی کی یہ اثر اندازی ہے)۔ اس کے بعد وسائل کو مربوط اور معاشی انداز میں ناچاقی واقعات کی صورت میں عواقب کو کم سے کم تر کیا جا سکتا ہے، ان کی نگرانی کی جا سکتی ہے اور ان پر قابو پانے کی کوشش کی جاتی ہے۔[1] اس کے بر عکس مواقع کی صورت میں میں حوصلہ افزا نتائج کو زیادہ سے زیادہ پانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

جوکھم کئی مآخذ سے کی وجہ سے رو نما ہو سکتا ہے۔ ان میں مالیاتی بازاروں کی غیر یقینی، منصوبوں کی ناکامی کے خطرات (ڈیزائن کے کسی بھی مرحلے میں، مصنوعات کی شکل بندی، ان کی تیاری یا پھر دورانیہ حیات کا بر قرار رکھنا)، قانونی اخراجات، قرضوں کی عدم واپسی کا خطرہ، حادثات، قدرتی اسباب اور بلیات سماوی، کاروباری مسابقت کنندے کی جانب سے دانستہ حملہ یا پھر کسی اور غیر یقینی اور ناقابل قیاس وجہ کا خطرہ۔ دو طرح کے واقعات موجود ہیں، یعنی منفی واقعات جوکھموں کے ذیل میں آتے ہیں جب کہ مثبت واقعات مواقع سمجھے جاتے ہیں۔ جوکھم کی نظامت کے معیارات مختلف ادارہ جات کی جانب سے تیار کیے گئے ہیں، جس میں پروجکٹ مینیجمنٹ انسٹی ٹیوٹ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹینڈرڈز اینڈ ٹکنالوجی، ایکچوریئل سوسائٹیاں اور آئی ایس او معیارات کے طریقے شامل ہیں۔ طریقے، تعریفیں اور مقاصد میں کافی فرق دیکھا گیا ہے جو جوکھم کی نظامت کے طریقے پر منحصر ہے کہ آیا یہ منصوبوں کی نظامت، حفاظت، انجینئری، صنعتی طریقوں، مالیاتی ترتیبات، ایکچوریئل جائزوں یا عوامی صحت اور محفوظ رہنے کے سیاق و سباق سے متعلق ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Douglas Hubbard (2009)۔ The Failure of Risk Management: Why It's Broken and How to Fix It۔ John Wiley & Sons۔ صفحہ: 46