مندرجات کا رخ کریں

جھلجاؤ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جھلجاؤ بلوچستان (پاکستان) کے ضلع آواران کی تحصیل جھلجاؤ کا ایک قصبہ ہے۔ 2005ء میں آبادی 10000 کے لگ بھگ تھی۔ بڑے بڑے پہاڑوں میں گھری ہوئی آبادی کچے گھروں پر مشتمل ہے جہاں ایک سڑک بیلا آواران جاتی ہے۔ 1987ء میں جھلجاؤ کو بیلا آواران سے ایک سڑک کے ذریعے ملایا گیا جس سے پہلے اس علاقے میں صرف ہیلی کاپٹر یا خچر وغیرہ کے ذریعے جایا جا سکتا تھا۔ علاقے میں کوئی صنعت نہیں ہے۔ بارش نہ ہونے کے برابر ہے چنانچہ زراعت بھی نہیں ہے۔