جھولے لال (ہندومت)
ظاہری ہیئت
| جھولے لال | |
|---|---|
سندھ کے اشٹ دیو | |
| دیوناگری | झूलेलाल |
| وابستگی | ورن دیو |
| مسکن | دریائے سندھ |
| ہتھیار | تلوار |
| واہن | مچھلی اور گھوڑا |
| مضامین بسلسلہ |
| ہندومت |
|---|
جھولے لال (سندھی: جهولي لال) کو سندھی ہندوؤں کا محبوب بھگوان (اشٹ دیو) کہا جاتا ہے۔[1] جھولے لال کی سالگرہ چیتی چند کو چیتر (ہندو مہینہ) کے دوسرے دن پر آتی ہے اور ان کا عرس یا سالگرہ کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ مسلمان ان کو الخضر اور خواجہ خضر کہتے ہیں۔ مسلمانوں کے نزدیک آپ ولی بزرگ تھے۔[2] سکندر-نامہ میں ذکر کیا گیا ہے کہ جھولے لال ہندو اور مسلمان دونوں میں قابل احترام ہیں۔[2] مزید لکھا ہے کہ کبھی کبھی سبز رنگ میں ملبوس ایک بوڑھے آدمی طور پر نظر آتا ہے اور ایک مچھلی پر سوار ہوتا ہے۔ ان کا مزار سندھ، پاکستان میں بکھر نزد سکھر دریائے سندھ کے ایک جزیرے پر واقع ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Story of Jhulelal"۔ 2011-05-01 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-03-24
- ^ ا ب M. Longworth Dames۔ "Khwadja Khidr"۔ Encyclopedia of Islam, Second Edition۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-04-21