جھیل ووستک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جھیل ووستک کا خلا سے منظر

جھیل ووستک (انگریزی: Lake Vostok) براعظم انٹارکٹیکا میں پائی جانے والی 140 سے زائد نیم یخ تودی (سب-گلیشیئل) جھیلوں میں سب سے بڑی ہے۔ ووستک روسی زبان میں مشرق کو کہا جاتا ہے۔ جھیل کا نام اسی مقام پر واقع روسی تجرباتی مرکز ووستک سے موسوم ہے۔

یہ جھیل 250 کلومیٹر طویل اور زیادہ سے زیادہ 50 عریض ہے، اس طرح یہ جھیل اونٹاریو کے حجم کے برابر کی جھیل ہے۔ جھیل ووستک 14 ہزار مربع کلومیٹر (5400 مربع میل) کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔ یہ میٹھے پانی کی جھیل ہے۔ مئی 2005ء میں جھیل کے مرکز میں ایک جزیرہ دریافت ہوا ہے۔

جھیل کو 1996ء میں روس اور برطانیہ کے سائنسدانوں نے دریافت کیا۔ انھوں نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ تین کلومیٹر موٹی برف کی تہ کے نیچے جھیل میں پانی کی بڑی مقدار موجود ہے۔

جھیل کے پانی کا اوسط درجہ حرارت منفی 3 درجہ سینٹی گریڈ ہے؛ اوپر برف کے بے پناہ دباؤ کے باعث یہ اس درجہ حرارت پر بھی مائع ہی کی صورت میں رہتا ہے۔ زمین کے اندر کی حرارت اس کے نچلے حصے کو پانی میں تبدیل کرتی ہے۔ برف کی موٹی تہ بھی اسے سطح کے سرد اثرات سے محفوظ رکھتی ہے۔