جیزیرو شہابی گڑھا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جیزیرو مریخ پر ایک شہابی گڑھا ہے جو سیرٹس اکبر چوگوشے میں 18.855 ° این 77.519 ° ای میں واقع ہے۔ شہابی گڑھے کا قطر لگ بھگ 49.0 کلومیٹر (30.4 میل) ہے۔ پانی سے کسی زمانے میں لبریز سمجھا جانے والا شہابی گڑھا ایک پنکھ شکل کا ڈیلٹا رکھتا ہے جس میں مٹی کی بہتات ہے۔ 

کئی سلاوی زبانوں بشمول بوسنی، کروشیائی، چیک، سربیائی اور سلووینیائی سمیت لفظ جیزیرو کا مطلب "جھیل"ہے۔ 

مریخی 2020ء مہم [ترمیم]

جیزیرو شہابی گڑھے کے اندر  مریخی 2020ء مہم کے اترنے کی مجوزہ جگہ۔

جیزیرو شہابی گڑھا جسے کبھی مریخی سائنسی تجربہ گاہ کے اترنے کی جگہ کے طور پر تجویز کیا گیا تھا، اب تجویز ہے کہ یہاں مریخ 2020ء جہاں گرد مہم اترے گی۔ شہابی گڑھے میں حیات نے شاید نمو پائی ہوگی کیونکہ یہ سمجھا جاتا ہے کہ جھیل کافی عرصے تک باقی رہی ہوگی؛ ڈیلٹا بننے کے لیے 106 -107 سال کی مدت درکار ہوتی ہے۔ مٹی معدن شہابی گڑھے اور اس کے ارد گرد پائی گئی ہیں۔ مریخی پڑتال گر جہاں گرد نے سفیدی مائل چکنی مٹی کا سراغ لگایا ہے۔ مٹی پانی کی موجودگی میں بنتی ہے، لہٰذا ممکن ہے کہ اس علاقے میں کبھی پانی موجود ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ قدیمی دور میں یہاں حیات بھی موجود ہو۔ کچھ جگہوں پر سطح کثیر الاضلاع نمونوں میں چٹخی ہوئی ہے۔ اس طرح کی صورت اکثر اس وقت بنتی ہے جب مٹی خشک ہوتی ہے۔ یہ نمونے ذیل کی تصویر میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پانی و رسوب کو لے کر جانے والی نہر جیزیرو شہابی گڑھے تک جاتی ہے۔ 

محققین نے ایک مارچ 2015ء میں شایع ہونے والے مقالے میں بیان کیا کہ کس طرح ایک قدیمی مریخی جھیل کا نظام جیزیرو شہابی گڑھے میں موجود ہو سکتا تھا۔ تحقیق اس خیال کو آگے بڑھاتی ہے کہ شہابی گڑھا پانی سے کم از کم دو مختلف ادوار میں لبریز رہا ہے۔ شہابی گڑھے کے شمالی اور مغربی اطراف میں دو نہریں تھیں جو ممکنہ طور پر اس کو پانی فراہم کرتی تھیں؛ ان دونوں نہروں میں ڈیلٹا کی طرح کے ذخائر موجود ہیں جہاں پانی تلچھٹ کو لا کر جھیل میں چھوڑ دیتا تھا۔ مخصوص قطر کے شہابی گڑھوں میں مخصوص گہرائی ہوتی ہے؛ توقع سے کم گہرائی کا مطلب یہ ہے کہ تلچھٹ شہابی گڑھے میں داخل ہوئی تھیں۔ اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ شہابی گڑھا ایک کلومیٹر کے قریب تلچھٹ رکھتا ہے۔ زیادہ تر تلچھٹ کو شاید نہر ہی لے کر آئی ہے۔ مریخ 2020ء مہم کا ایک اہم مقصد قدیم حیات کے اشاروں کی تلاش ہے۔ یہ امید کی جاتی ہے کہ بعد میں کوئی مہم اس جگہ سے نمونے لے کر واپس آسکتی ہے جس کی شناخت حیات کی باقیات کو رکھنے والی جگہ کے طور پر کی گئی ہے۔ خلائی جہاز کو اتارنے کے لیے ایک 12 میل چوڑے، ہموار، چپٹے علاقے کی ضرورت ہے۔ ماہرین ارضیات امید کرتے ہیں کہ ان جگہوں کی جانچ کرسکیں گے جہاں کبھی پانی جمع ہوتا تھا۔ وہ تلچھٹ کی تہوں کی جانچ پڑتال کرنا چاہتے ہیں۔ 

مزید دیکھیے[ترمیم]

مزید مطالعہ کیجئے [ترمیم]