جیسمینہ ہوسٹرٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جیسمینا ہوسٹرٹ، (پیدائشی نام Pašić; 3 دسمبر 1982 کو پیدا ہوئیں۔) بوسنیائی نژاد جرمن سیاست دان ہیں۔ وہ جرمنی کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی رکن ہیں۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

وہ بوسنیا اور ہرزیگووینا کے دار الحکومت سرائیوو میں پیدا ہوئیں۔ بوسنیا کی جنگ کے آغاز میں وہ اکتوبر 1992 میں ایک دستی بم سے شدید زخمی ہوگئیں تھیں جس کی وجہ سے وہ اپنا دایاں بازو کھو بیٹھی تھیں۔[1]

وہ اپنے والد کے ساتھ جرمنی فرار کر گئیں اور انھوں نے بون یونیورسٹی سے گریجویشن کی۔

2014 میں انھیں جرمن شہریت ملی۔

کیریئر[ترمیم]

انھوں نے 2019 میں قومی پیرا اولمپک کمیٹی، جرمنی کی صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔[2]

2017 کے جرمن وفاقی انتخابات میں، انھوں نے بوبلنگن کے حلقے سے انتخاب لڑا۔ انھوں نے 2021 میں اسی حلقے سے انتخاب لڑا اور دوسرے نمبر پر آئیں لیکن ریاستی فہرست میں بنڈسٹاگ کے لیے منتخب ہوئیں۔ وہ اور ایس پی ڈی (SPD) سے تعلق رکھنے والے ادیس احمدیوچ بوسنیائی نژاد پہلی رکن پارلیمنٹ بنیں گے۔ [3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "A Bosnian refugee's path to the German Bundestag"۔ N1 (بزبان بوسنیائی)۔ 2021-09-27۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اکتوبر 2021 
  2. "Behinderten-/Rehasport | Jasmina Hostert ist neue WBRS-Präsidentin"۔ www.sportregion-stuttgart.de (بزبان جرمنی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اکتوبر 2021 
  3. "Two SPD candidates of Bosnian origin win seats in German Bundestag"۔ N1 (بزبان بوسنیائی)۔ 2021-09-26۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اکتوبر 2021