مندرجات کا رخ کریں

جیسی جیکسن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جیسی جیکسن
(انگریزی میں: Jesse Jackson ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (انگریزی میں: Jesse Louis Burns)[1][2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 8 اکتوبر 1941ء [4][5][6][7][8]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گرینویل، جنوبی کیرولائنا [9]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 17 فروری 2026ء (85 سال)[9]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شکاگو   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن اوک ووڈس قبرستان [10]  ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت ڈیموکریٹک پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن فری میسن   ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عارضہ پارکنسن کی بیماری
کووڈ-19 [11]  ویکی ڈیٹا پر (P1050) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی یونیورسٹی آف الینوائے ایٹ اوربانا–شیمپیئن
شکاگو تھیولوجیکل سیمینری
شمالی کیرولائنا ایگریکلچرل اینڈ ٹیکنیکل اسٹیٹ یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد بی ایس سی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان ،  پاسٹر ،  حامی شہری حقوق ،  کارکنِ انسانی حقوق ،  بانئ تنظیم [12]،  مذہبی رہنما   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [13]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل انسانی حقوق [14]،  فعالیت پسندی [14]  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل امریکی فٹ بال   ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل کا ملک ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P1532) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 کمانڈر آف دی لیجین آف اونر (2021)[15]
جیمز جوائس اعزاز (2004)
 صدارتی تمغا آزادی   (2000)[16]  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

جَیسی لوئس جیکسن (پیدائشی نام برنز؛ 8 اکتوبر 1941ء – 17 فروری 2026ء) امریکی شہری حقوق کے کارکن، سیاست دان اور بپتسمی مسلک کے مذہبی پیشوا تھے۔ شہری حقوق کی تحریک کے دوران وہ مارٹن لوتھر کنگ جونیئر اور جیمز بیول کے شاگرد رہے اور بعد ازاں بیسویں صدی کے اواخر اور اکیسویں صدی عیسوی کے اوائل کے نمایاں ترین شہری حقوق رہنماؤں میں شمار ہوئے۔ 1991ء سے 1997ء تک وہ ضلع کولمبیا کے لیے شیڈو ڈیلیگیٹ اور شیڈو سینیٹر رہے۔ وہ امریکی ایوانِ نمائندگان کے رکن جوناتھن جیکسن اور سابق رکن جیسی جیکسن جونیئر کے والد تھے۔

جنوبی کیرولائنا کے شہر گرین ویل میں پیدا ہونے والے جیسی نے 1960ء کی دہائی میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا اور ایسی تنظیمیں قائم کیں جو بعد میں مل کر رینبو/پُش کوالیشن بنیں۔ 1980ء کی دہائی میں انھوں نے اپنی سرگرمیوں کو بین الاقوامی امور تک وسیع کیا، رونالڈ ریگن کی انتظامیہ کے سخت ناقد بنے اور 1984ء میں صدارتی مہم شروع کی۔ ابتدا میں انھیں ایک کمزور امیدوار سمجھا گیا مگر وہ ڈیموکریٹک نامزدگی کی دوڑ میں سابق نائب صدر والٹر مونڈیل اور سینیٹر گیری ہارٹ کے بعد تیسرے نمبر پر آئے۔ انھوں نے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں اور 1988ء میں دوبارہ صدارتی انتخاب لڑا جہاں وہ میساچوسٹس کے گورنر مائیکل ڈوکاکس کے بعد دوسرے نمبر پر رہے۔

جیسی نے اس کے بعد دوبارہ صدارت کے لیے امیدوار بننے کی کوشش نہیں کی تاہم 1990ء میں وہ ضلع کولمبیا کے شیڈو سینیٹر منتخب ہوئے اور بُش اور کلنٹن ادوار میں ایک مدت تک خدمات انجام دیں۔ اگرچہ ابتدا میں وہ صدر بل کلنٹن کے ناقد تھے مگر بعد میں ان کے حامی بن گئے۔ 1992ء سے 2000ء تک انھوں نے سی این این پر پروگرام بوتھ سائیڈز وِدھ جیسی جیکسن کی میزبانی کی۔ پولیس تشدد، رپبلکن پارٹی اور قدامت پسند پالیسیوں کے ناقد کے طور پر وہ اپنے دور کے با اثر ترین افریقی نژاد امریکی کارکنوں میں شمار کیے جاتے تھے۔

موت

[ترمیم]

جیکسن 17 فروری 2026ء کو شکاگو میں اپنے گھر میں 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے.[17] ان کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر ان کی موت کا اعلان کیا۔[18][19]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Reverend Jesse L. Jackson — اخذ شدہ بتاریخ: 17 فروری 2026
  2. Reverendo Jesse Jackson — اخذ شدہ بتاریخ: 17 فروری 2026
  3. ناشر: دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن — Jesse Jackson summary — اخذ شدہ بتاریخ: 17 فروری 2026
  4. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm0413666/ — اخذ شدہ بتاریخ: 16 اکتوبر 2015
  5. ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6tx3dq3 — بنام: Jesse Jackson — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  6. عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Jesse-Jackson — بنام: Jesse Jackson — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  7. عنوان : Proleksis enciklopedija — پرولیکسس انسائیکلوپیڈیا شناخت کنندہ: https://proleksis.lzmk.hr/28647 — بنام: Jesse (Louis) Jackson
  8. Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000017129 — بنام: Jesse Jackson — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  9. ^ ا ب تاریخ اشاعت: 17 فروری 2026 — Jesse Jackson, pasteur et icône de la lutte contre le racisme aux Etats-Unis, est mort à l’âge de 84 ans — اخذ شدہ بتاریخ: 17 فروری 2026
  10. فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/292746293 — اخذ شدہ بتاریخ: 21 فروری 2026
  11. https://www.ipreunion.com/france-monde/reportage/2021/08/22/le-reverend-jesse-jackson-hospitalise-pour-covid,139687.html
  12. https://www.rainbowpush.org/office_and_staff
  13. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb121070458 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  14. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=kup19970000043033 — اخذ شدہ بتاریخ: 22 فروری 2026
  15. تاریخ اشاعت: 19 جولا‎ئی 2021 — Remise de l’insigne de Commandeur dans l’Ordre National de la Légion d’Honneur à Jesse Jackson. — اخذ شدہ بتاریخ: 17 فروری 2026
  16. Presidential Medal of Freedom — اخذ شدہ بتاریخ: 17 فروری 2026
  17. Sophia Tareen (17 فروری 2026)۔ "The Rev. Jesse Jackson, who led the Civil Rights Movement for decades after King, has died at 84"۔ ایسوسی ایٹڈ پریس۔ اخذ شدہ بتاریخ 2026-02-17
  18. Rainbow PUSH Coalition؛ Yusef D. Jackson؛ Jackson Legacy Foundation (17 فروری 2026)۔ "🙏🏽🕊️"۔ انسٹا گرام۔ اخذ شدہ بتاریخ 2026-02-17
  19. Alex Stambraugh (17 فروری 2026)۔ "The Rev. Jesse Jackson, pioneering civil rights activist and racial 'pathfinder,' dies at 84"۔ CNN۔ اخذ شدہ بتاریخ 2026-02-17