جینا ڈیوس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
جینا ڈیوس
Geena Davis 2013 (cropped).jpg 

معلومات شخصیت
پیدائش 21 جنوری 1956 (63 سال)[1][2][3]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
ویئریم، میساچوسٹس  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of the United States (1795-1818).svg ریاستہائے متحدہ امریکا  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
قد 6 فٹ 0 انچ (1.83 میٹر)[4]
رکنیت مینزا  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں رکن (P463) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
مادر علمی بوسٹن یونیورسٹی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تعلیم از (P69) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ فلم اداکارہ،  وفلم ساز،  واداکارہ،  ومصنفہ،  وماڈل،  وٹیلی ویژن اداکارہ،  وتیر انداز،  وٹی وی پروڈیوسر،  ومنظر نویس،  وصوتی اداکارہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ ورانہ زبان انگریزی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں زبانیں (P1412) ویکی ڈیٹا پر
کھیل کا ملک Flag of the United States (1795-1818).svg ریاستہائے متحدہ امریکا  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں ملک برائے کھیل (P1532) ویکی ڈیٹا پر
اعزازات
لوسی اعزاز (2006)
اکیڈمی ایوارڈ برائے بہترین معاون اداکارہ (برائے:The Accidental Tourist)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں وصول کردہ اعزازات (P166) ویکی ڈیٹا پر
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحات  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی (P345) ویکی ڈیٹا پر

ورجینیا ایلزبتھ «جینا» ڈیوس (پیدائش 21 جنوری، 1956ء)[7][8][9] ایک امریکی اداکارہ، فلم پروڈیوسر، مصنفہ، سابقہ فیشن ماڈل، اور سابقہ تیر انداز ہے۔[10] اس کو کئی فلموں میں اس کے کردار کے لیے جانا جاتا ہے؛ فلائی (1986ء)، بیٹل جوس (1988ء)، تھیلما اینڈ لوئس (1991)، اے لیگ آف دیئر آن (1992)، دی لانگ کس گڈنائٹ (1996)، اسٹوارٹ لیٹل (1999)، اور دی ایکسیڈینٹل ٹورسٹ، جس کے لیے اس کو 1988ء اکیڈمی ایوارڈ برائے بہترین معاون اداکارہ ملا۔

2005ء میں، جینا کو ”کمانڈر ان چیف“ میں اس کے کردار کے لیے گولڈن گلوب ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ - ٹیلی وژن سیریز ڈراما جیتا۔ 2014ء میں، اس نے ٹیلی ویژن میں ایک بار پھر قدم رکھا اور وہ ”گریز اناٹومی“ میں ڈاکٹر نکول ہرمن کا کردار ادا کرتے ہوئی نظر آئی۔ ”تھیلما اینڈ لوئس“ کے لیے اس کی ساتھی اداکارہ سوزن سیرینڈن کے ساتھ اس کو اکیڈمی ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا۔ جینا نے ڈراؤنے ٹی وی سلسلے ”دی ایکسورسٹ“ (جو ولیم پیٹر بلیٹی کے سب سے زیادہ بکنے والے ناول "دی ایکسورسٹ" سے "متاثر ہوکر" ہوکر بنایا گیا) کے پہلے سیزن میں ریگن میکنیل/انجیلا ریس کے روپ میں بھی کردار نبھایا۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

جینا کا جنم 21 جنوری، 1956ء میں ویئریم، میساچوسٹس میں ہوا۔ اس کی ماں، لوسیل (19 جون، 1919ء – 15 نومبر 2001ء)، ایک ٹیچر کی اسسٹنٹ تھی اور اس کا باپ، ولیم ایف۔ ڈیوس (7 نومبر، 1913ء – 2 اپریل 2009ء)، ایک سول انجینئر اور چرچ ڈیکن تھا؛ اس کے والدین ورمونٹ کے چھوٹے قصبات سے تھے۔[11] اس کا ایک بڑا بھائی، ڈین فورتھ (ڈین) ہے۔[12][13]

چھوٹی عمر میں، اس کی موسیقی میں دلچسپی بن گئی۔ اس نے پیانو اور بانسری بجانا سیکھی اور بطور ایک نوخیز، ویئریم میں واقع کانگریگیشنلسٹ چرچ میں ارغنون نواز میں کام کرنے لگی۔[14][15]

جینا نے "ویئریم ہائی اسکول" میں داخلہ لیا اور سینڈوکن، سویڈن میں ایک exchange student تھی۔ "نیو انگلینڈ کالج" میں داخلہ لیا، اس نے 1979ء میں "بوسٹن یونیورسٹی" سے ڈراما میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔[14]

اپنی تعلیم کے بعد، جینا نے نیویارک کی "زولی ماڈلنگ ایجنسی" کے ساتھ سائین کرنے تک "این ٹیلر" کے لیے بطور ایک window mannequin کام کیا۔[16]

نجی زندگی[ترمیم]

2009ء میں رضا جراحی اور ڈیوس

1 ستمبر، 2001ء کو، ڈیوس نے رضا جراحی (جنم 1971ء) سے بیاہ کیا۔ ان کے تین بچے ہیں: بیٹی علیزا کیشور جراحی (10 اپریل 2002ء کو جنم ہوا) اور جڑواں بیٹے کیان ولیم جراحی اور کائیس اسٹیون جراحی (جنم 6 مئی 2004ء)۔[17][18] یہ بیاہ جینا کا چوتھا بیاہ ہے۔[19] اس کا پہلے رچرڈ ایمولو (1982–83) سے بیاہ ہوا تھا؛ پھر اداکار جیف گولڈبلم (1987–90)، جس کے ساتھ اس نے تین فلمیں، "ٹرانسلوانیا 6-5000"، "دی فلائی"، اور "ارتھ گرلز آر ایزی" میں کام کیا؛ اور بعد میں رینی ہارلن (1993–98) سے بیاہ ہوا، جس نے دو فلمیں، "کٹ تھروٹ آئس لینڈ" اور "دی لانگ کِس گڈنائٹ"، ڈائریکٹ کیں جس میں جینا نے مرکزی کردار ادا کیا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اجازت نامہ: CC0
  2. ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6jh4nxf — بنام: Geena Davis — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000020170 — بنام: Geena Davis — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. Oprah Winfrey (دسمبر 2006)۔ "Oprah Interviews Geena Davis"۔ O۔ Hearst Corporation۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ اکتوبر 5, 2015۔
  5. "New England College to Receive $3 Million Gift"، New England College news office
  6. Sandberg, Bryn Elise, "BOSTON U: HOLLYWOOD’S SECRET FEMALE TRAINING GROUND: Dozens of top execs and talents call BU their alma mater, as alumnae from Geena Davis and her college roommate Nina Tassler to Nancy Dubuc gather to honor the college that puts the ‘B’ in showbiz"، The Hollywood Reporter، Dec 2014. (reproduced on Boston University College of Arts and Sciences website)
  7. The New Penguin Dictionary of Modern Quotations
  8. The International Who's Who 2004 – Europa Publications – Google Books
  9. Geena Davis biography and filmography | Geena Davis movies
  10. "OLYMPICS; Geena Davis Zeros In With Bow and Arrows"۔ NY Times۔ 6 اگست 1999۔ مورخہ جون 12, 2015 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ دسمبر 24, 2015۔
  11. "Editor's notes: Fish out of water" اپریل 8, 2009, South Coast Today
  12. Geena Davis biography۔ Film Reference.com
  13. "Editor's notes: Fish out of water"۔ مورخہ جولائی 16, 2012 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  14. ^ ا ب Stated on en:Inside the Actors Studio، 2000
  15. "Trends in Photography"۔ Los Angeles Times۔ جولائی 14, 1989۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  16. "Davis bio at Yahoo Movies"۔ Movies.yahoo.com۔ مورخہ جون 4, 2011 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ اگست 21, 2011۔
  17. "Mothers Over the Age of 40: PEOPLE"۔ People magazine۔ اپریل 19, 2002۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ اگست 21, 2011۔
  18. Margi Blash (31 مئی، 2004)۔ "Hollywood Baby Boom"۔ People.com۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ اگست 21, 2011۔ Check date values in: |date= (معاونت)
  19. Stephen M. Silverman (ستمبر 5, 2001)۔ "Geena Davis a Bride for Fourth Time"۔ People.com۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ اگست 21, 2011۔