جین مت میں خدا کا تصور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جین مت کی کتابیں یہ عقیدہ بیان کرتی ہیں کہ یہ کائنات جیو (ذی روح) اور اجیو (غیر ذی روح) پر مشتمل ہے۔ جین عقائد کے مطابق کائنات اور اس کے عناصر مثلا روح، مادہ، زمان و مکان اور اصول حرکت ہمیشہ سے موجود اور قائم ہیں۔ یہ کائنات، مادہ اور ارواح ہمیشہ سے موجود ہیں، انھیں تخلیق نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی حاضر و ناظر خدائے خالق کا وجود ہے۔ یہ کائنات اور اس میں موجود عناصر و مرکبات قوانین فطرت کے تابع ہیں۔

صدیوں سے جین فلاسفہ اس عقیدہ کے شدت سے منکر اور مخالف رہے ہیں کہ کسی خدائے خالق اور حاضر و ناظر ہستی کا وجود ہے، اسی وجہ سے مذہبی فلاسفہ نے جین مت کو ناستک دھرم قرار دیا۔ جین مت کے تمام فلسفیانہ عقائد بشمول، کونیات، کرم، موکش اور ضابطہ اخلاق میں غیر تخلیقیت اور کسی حاضر و ناظر ہستی کا تصور انتہائی قوت سے ملتا ہے۔ جین مت کا دعوی ہے کہ ایک مذہبی اور صالح زندگی بغیر خدا کے تصور کے ممکن ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. *Jayandra Soni; E. Craig (Ed.) (1998)۔ "Jain Philosophy"۔ Routledge Encyclopedia of Philosophy۔ London: Routledge۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جون 2008  Cite uses deprecated parameter |coauthors= (معاونت)"آرکائیو کاپی"۔ 05 جولا‎ئی 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 ستمبر 2014