جیٹھی سپاھیملانی
Appearance
کماری جیٹھی تلسی داس سپاھیملانی (10 فروری 1906 - 21 مئی 1978) سندھی سیاستدان اور سندھ قانون ساز اسمبلی کی پہلی عورت ڈپٹی اسپیکر تھیں۔[1]
ابتدائی زندگی
[ترمیم]سپاھیملانی حیدرآباد، سندھ میں 10 فروری 1906ء کو پیدا ہوئیں۔ اس نے ابتدائی تعلیم کندنمل گرلز اسکول حیدرآباد اور انڈین گرلز اسکول کراچی سے حاصل کی۔ سپاھیملانی دیا آشرم کی پرنسپال بھی رہیں۔[2]
سیاسی زندگی
[ترمیم]سنہ 1930ء کو اس نے نوکری چھوڑ کر ہندوستاں میں برطانوی حکومت کے خلاف جاری آزادی کی تحریک کا حصا بنیں۔ نمک مارچ اور ہندوستان چھوڑ دو تحریک میں حصہ لینے کہ باعث 1932ء سے 1943ء تک کئی مرتبا جیل گئیں۔[3] سپاھیملانی دو دفعہ عام نشتوں پر سندھ قانون ساز اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں اور 1937ء میں سندھ اسمبلی کی پہلی عورت ڈپٹی اسپیکر مقرر ہوئیں۔[1][3]
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب "Shehla sets new record by retaining office"۔ ڈان (اخبار) (بزبان انگریزی)۔ 31 مئی 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 ڈسمبر 2018
- ↑ "Jethi Sipahimalani: Biography: Sindhi Woman: Freedom Fighter: Sindhi Politics"۔ دی سندھو ورلڈ۔ 30 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 ڈسمبر 2018
- ^ ا ب "Sindhi Personalities - Kumari Jethi Tulsidas Sipahimalani"۔ سندھ لاجی۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 ڈسمبر 2018