جیکب ہرمان (ریاضی دان)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جیکب ہرمان ایک سوئس ریاضی دان ہے جو 16 جولائی 1678ء کو سویٹزر لینڈ کے شہر بازیل میں پیدا ہوا۔ اس نے قدیم میکانیات (classical mechanics) پر کام کیا تھا۔ اس نے فورنومیا (Phoronomia) نامی کتاب لکھی تھی '[1] جو میکانیات (mechanics) کی ابتدائی کتابوں میں سے ایک ہے۔ اس نے ابتدائی تربیت جیکب برنولی سے حاصل کی اور 1701ء میں برلن اکادمی کا رکن بن گیا۔ 1707ء میں وہ پادوا اٹلی میں ریاضی کا سربراہ مقرر ہوا۔ 1713ء میں وہ فرینکفرٹ آڈر چلا گیا اور وہاں سے وہ 1724ء میں سینٹ پیٹرز برگ روس چلا گیا۔ 1731ء میں وہ واپس بازیل آگیا اور اخلاقیات اور قدرتی قوانین کا سربراہ بنا۔ وہ لیونہارڈ اویلر کا دور کا رشتہ دار بھی تھا۔ 11 جولائی 1733ء کو اس کا انتقال ہو گیا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Jakob Hermann (1716)۔ Phoronomia, sive De viribus et motibus corporum solidorum et fluidorum libri duo