مندرجات کا رخ کریں

جیکسن برڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جیکسن برڈ
ذاتی معلومات
مکمل نامجیکسن منرو برڈ
پیدائش (1986-12-11) 11 دسمبر 1986 (عمر 37 برس)
سڈنی, نیو ساؤتھ ویلز
عرفگھوں گا[1]
قد1.95[2] میٹر (6 فٹ 5 انچ)
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا تیز گیند باز
حیثیتگیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 431)26 دسمبر 2012  بمقابلہ  سری لنکا
آخری ٹیسٹ26 دسمبر 2017  بمقابلہ  انگلینڈ
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2011/12– تاحالتسمانین ٹائیگرز
2011/12–2014/15میلبورن اسٹارز
2015ہیمپشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب
2015/16–2017/18سڈنی سکسرز
2016ناٹنگھم شائر
2018/19میلبورن اسٹارز
2019/20– تاحالسڈنی سکسرز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس لسٹ اے ٹوئنٹی20
میچ 9 99 39 77
رنز بنائے 43 1,257 170 76
بیٹنگ اوسط 14.33 12.44 14.16 8.44
100s/50s 0/0 0/3 0/0 0/0
ٹاپ اسکور 19* 64 28* 14*
گیندیں کرائیں 1,934 20,314 2,104 1,521
وکٹ 34 414 51 64
بالنگ اوسط 30.64 24.31 32.96 30.09
اننگز میں 5 وکٹ 1 18 1 0
میچ میں 10 وکٹ 0 5 0 0
بہترین بولنگ 5/59 7/18 6/25 4/31
کیچ/سٹمپ 2/– 48/– 16/– 32/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 17 جنوری 2022

جیکسن منرو برڈ (پیدائش:11 دسمبر 1986ء سڈنی، نیو ساؤتھ ویلز، آسٹریلیا) [3] ایک آسٹریلوی بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑی ہے جو ماضی میں آسٹریلیا کے لیے کھیل چکے ہیں اور تسمانیہ کے لیے اول درجہ کرکٹ میں شریک رہا۔برڈ فاسٹ میڈیم باؤلر ہے جس کا تعلق اصل میں سڈنی سے ہے اور اس کی تعلیم سینٹ اگنیٹس کالج، ریور ویو اور سینٹ پیئس ایکس کالج، چیٹس ووڈ سے ہوئی۔ برڈ نے 2011ء–2012ء کے سیزن میں تسمانین ٹائیگرز کے ساتھ اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے کے لیے مینلی کلب چھوڑ دیا۔

ابتدائی کیریئر

[ترمیم]

مارچ 2012ء میں، برڈ نے بیلریو اوول میں مغربی آسٹریلیا کے خلاف ہیٹ ٹرک کی ۔ [4] اس نے میچ میں 11/95 کے اعداد و شمار حاصل کیے اور تسمانیہ کو شیفیلڈ شیلڈ کے فائنل میں جگہ بنانے میں مدد کی۔

مقامی کیریئر

[ترمیم]

شیفیلڈ شیلڈ کے 10 میچوں کے بعد برڈ نے 62 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ [5] یہ 17.30 کی اوسط اور 36.1 کے سٹرائیک ریٹ پر تھا جو اس وقت مقابلے کی 120 سالہ تاریخ میں سب سے بہتر تھا۔ برڈ ایکسپریس پیس بولنگ نہیں کرتا لیکن گیند کو دونوں طرف سوئنگ کرنے کی اس کی صلاحیت مقامی کرکٹ میں بہت کامیاب ثابت ہوئی ہے۔ وہ بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کے لیے کھیلتا ہے۔ مارچ 2018ء میں کرکٹ آسٹریلیا نے برڈ کو اپنی شیفیلڈ شیلڈ ٹیم آف دی ایئر میں نامزد کیا۔ [6]

بین الاقوامی کیریئر

[ترمیم]

برڈ کو 2012ء میں سری لنکا کے خلاف میلبورن کرکٹ گراونڈ میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرکے مچل سٹارک کو آرام دیا گیا تھا۔ ٹیسٹ کے آغاز سے پہلے، برڈ کو بیگی گرین پیش کیا گیا، جس سے وہ آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے 431ویں شخص بنے۔ [7] بولنگ کا آغاز کرتے ہوئے، انھوں نے اپنی دسویں گیند پر دیموتھ کرونارتنے کو ہٹا کر کھیل کی پہلی وکٹ حاصل کی اور پہلی اننگز میں مجموعی طور پر دو وکٹیں حاصل کیں۔ [8] سری لنکا کی دوسری اننگز کے پہلے سیشن میں برڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سڈنی میں اگلے ٹیسٹ میں، برڈ کو دو اننگز میں 7 وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ [9] برڈ کو پہلی بار 19 جنوری کو سری لنکا کے خلاف سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے میچ سے پہلے آسٹریلوی ایک روزہ اسکواڈ میں منتخب کیا گیا تھا۔ جنوری 2017ء میں برڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں متبادل فیلڈر کے طور پر کھیلا اور میچ کے دوران چار کیچ لے کر اس نے یونس خان کا ایک ٹیسٹ میں متبادل فیلڈر کے طور پر چار کیچ پکڑنے کا ریکارڈ برابر کیا۔ [10] [11]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Jackson Bird Player Profile"۔ Bigbash.com.au۔ 10 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 مارچ 2015 
  2. "Jackson Bird"۔ cricket.com.au۔ کرکٹ آسٹریلیا۔ 16 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 فروری 2014 
  3. "Jackson Bird"۔ Espncricinfo.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اگست 2013 
  4. Stu Warren۔ "Bird puts Tigers in control"۔ Sportal۔ 30 دسمبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مارچ 2012 
  5. James Willoughby۔ "Bird is the word"۔ Sportal۔ 20 اکتوبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اکتوبر 2012 
  6. "Our Sheffield Shield team of the year"۔ Cricket Australia۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مارچ 2018 
  7. Michael Dodge: Getty Images (2012-12-26)۔ "Cap No 431 Retrieved from ABC Grandstand 28 December 2012"۔ Australian Broadcasting Corporation۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اگست 2013 
  8. "ABC Grandstand Ist Innings Scorecard Boxing Day Test 2012. Access date 28 December 2012"۔ Australian Broadcasting Corporation۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اگست 2013 
  9. "ABC Grandstand 2nd innings scorecard Boxing Day test 2012. Access date 28 December 2012"۔ Australian Broadcasting Corporation۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اگست 2013 
  10. "Pakistan in Australia Test Series - 3rd Test Scorecard"۔ espncricinfo.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جنوری 2017 
  11. "Talking Points From Day Five of The Sydney Test"۔ news.com.au۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جنوری 2017