جیک لندن
جیک لندن | |
---|---|
(انگریزی میں: Jack London) | |
![]() |
|
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: John Griffith Chaney Lobondon) |
پیدائش | 12 جنوری 1876[1][2][3][4][5][6][7] سان فرانسسکو[8] |
وفات | 22 نومبر 1916 (40 سال)[1][2][3][4][5][6][7] |
وجہ وفات | زہر، نشے کی زیادتی |
طرز وفات | طبعی موت[9]، قتل، خود کشی |
شہریت | ![]() |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ کیلیفورنیا، برکلے |
پیشہ | مصنف[8][10][11]، صحافی، ناول نگار، جنگی نامہ نگار، مضمون نگار، آپ بیتی نگار، منظر نویس، سائنس فکشن مصنف، بچوں کے مصنف، سفرنامہ نگار، نثر نگار، شاعر، روزنامچہ نگار |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی[12] |
دستخط | |
![]() |
|
![]() |
IMDB پر صفحات |
![]() | |
درستی - ترمیم ![]() |
جیک لندن (انگریزی: Jack London) (پیدائش: 12 جنوری 1876ء - وفات: 22 نومبر 1916ء) امریکی ادیب، اپنے دور کے مقبول ترین ناول نگار، افسانہ نگار، صحافی اور مضمون نگار تھے۔
حالات زندگی[ترمیم]
جیک لندن 12 جنوری 1876ء کو سان فرانسسکو، کیلیفورنیا، ریاستہائے متحدہ امریکا میں پیدا ہوئے۔[13] لڑکپن سے ہی بڑے مہم جو تھے۔ 17 سال کی عمر می جہازوں کے عملے میں بھرتی ہو گئے اور جاپان چلے گئے۔ سمندر سے چوری چھپے موتی نکالتے رہے۔ ملک میں سونے کی دوڑ مچی تو اس میں بھی شریک ہو گئے۔ روس اور جاپان کی جنگ کے دوران اخباری نمائندہ بن کر پہنچ گئے اور 1914ء میں جنگی خبر رساں بن کر میکسیکو گئے۔ جنک لندن کی کہانیوں میں ان ہی مہموں اور تجربات کی عکاسی ہے۔ 1900ء سےاس کی کہانیاں چھپنی شروع ہوئیں۔ پہلے یہ رسالوں میں چھپیں۔ شروع کی کہانیوں میں سن آف وی وولف (Son of the Wolf) اور ٹیلس آف دی فار نارتھ (Tales of the Far North) کافی مشہور ہوئیں۔ کال آف دی وائلڈ (Call of the Wild) ان کی کتوں کے بارے میں کہانیاں ہیں۔ کتوں پر اتنی عمدہ کہانیاں اور کہیں نہیں ملتی ہیں۔ ان کی بعض کہانیان اس کی اپنی زندگی کے واقعات پر مبنی ہیں، ان میں اسموک بلو (Smoke Bellew)، مارٹن ایڈن (Martin Eden) وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔[14] جیک لندن کو کہانیوں کے لیے اس زمانے میں سب سے زیادہ ماوضہ ملتا تھا لیکن وہ ادیب کے علاوہ سوشلسٹ بھی تھے اور اس کے نزدیک اپنے لکھے ہوئے رسالوں کی افسانوں اور ناولوں کے مقابلہ میں زیادہ قدر تھی۔ جیک لندن نے ایک پچاس فٹ لمبی کشتی پر پورے کرہ ارض کا چکر بھی لگایا تھا۔ دی کروز آف دی اسمارک (The Cruise of the Smark) میں انہوں نے اس سفر کی تفصیل بڑے دلچسپ انداز میں لکھی ہے۔ ان کی تصنیفات کے علاوہ اس کی سوانح عمری بھی شائع ہوئی ہے۔[15] جیک لندن 22 نومبر 1916ء کو گلین ایلن، کیلیفورنیا میں انتقال کر گئے۔[13]
![]() |
ویکی ذخائر پر جیک لندن سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
مزید دیکھیے[ترمیم]
- انٹرنیٹ آرکائیو پر جیک لندن کی کتابیں
- جہانِ جیک لندن (تخلیقات کی مفصل معلومات
- جیک لندن کی کہانیاں (اصل جرائد سے اسکین شدہ)آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ carl-bell.baylor.edu (Error: unknown archive URL)
- جیک لندن کے ذاتی مسودات
- جیک لندن کی حیات اور تخلیقی ورثہ
حوالہ جات[ترمیم]
- ^ ا ب مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://feb-web.ru/feb/kle/ — عنوان : Краткая литературная энциклопедия
- ^ ا ب http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11913283v — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ^ ا ب RKDartists ID: https://rkd.nl/explore/artists/436669 — بنام: Jack London — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6rf5vjj — بنام: Jack London — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب NE.se ID: https://www.ne.se/uppslagsverk/encyklopedi/lång/jack-london — بنام: Jack London — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Nationalencyklopedin
- ^ ا ب Internet Speculative Fiction Database author ID: https://www.isfdb.org/cgi-bin/ea.cgi?1975 — بنام: Jack London — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/1889 — بنام: Jack London — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://feb-web.ru/feb/kle/ — عنوان : Краткая литературная энциклопедия
- ↑ http://www.biografiasyvidas.com/biografia/l/london.htm
- ↑ https://cs.isabart.org/person/32905 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2021
- ↑ مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://www.bartleby.com/lit-hub/library — عنوان : Library of the World's Best Literature
- ↑ http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11913283v — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ^ ا ب جیک لندن، دائرۃالمعارف برطانیکا آن لائن
- ↑ جامع اردو انسائیکلوپیڈیا (جلد-1 ادبیات)، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی،2003ء، ص 204
- ↑ جامع اردو انسائیکلوپیڈیا، ص 205
- 1876ء کی پیدائشیں
- 12 جنوری کی پیدائشیں
- 1916ء کی وفیات
- 22 نومبر کی وفیات
- امریکی مرد ناول نگار
- امریکی ملاح
- امریکی ملحدین
- اوکلینڈ، کیلیفورنیا کے مصنفین
- بیسویں صدی کے امریکی ناول نگار
- پیچش سے اموات
- پیڈمونٹ، کیلیفورنیا کی شخصیات
- جامعہ کیلیفورنیا، برکلی کے فضلا
- سان فرانسسکو، کیلیفورنیا کے مصنفین
- گلین ایلن، کیلیفورنیا کی شخصیات
- ماہرین اصلاح نسل
- بیسویں صدی کے امریکی مرد مصنفین
- امریکی ماہرین اصلاح نسل
- امریکی سفر نامہ نگار