مندرجات کا رخ کریں

جیک پال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جیک پال
(انگریزی میں: Jake Paul ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

شخصی معلومات
پیدائشی نام (انگریزی میں: Jake Joseph Paul)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 17 جنوری 1997ء (29 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کلیولینڈ [1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش لاس اینجلس
ویسٹ لیک، اوہائیو
کالاباساس   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نسل اشکنازی [3]،  جرمن امریکی [3]،  آئرستانی امریکی [3]،  برطانوی امریکی [3]  ویکی ڈیٹا پر (P172) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد 1.83 میٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2048) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت ریپبلکن پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ یوٹیوبر ،  ماڈل ،  مزاحیہ اداکار ،  بچہ اداکار ،  انٹرنیٹ شہیر ،  ویڈیو بلاگر ،  اداکار ،  موسیقار ،  ٹیلی ویژن اداکار ،  ٹی وی پروڈیوسر ،  مکے باز [4]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل مکے بازی   ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

جیک جوزف پال (انگریزی: Jake Joseph Paul؛ پیدائش 17 جنوری 1997ء) امریکی پیشہ ور مُکے باز، انفلوئنسر، اداکار اور باکسنگ پروموشن کمپنی ”موسٹ ویلیوایبل پروموشنز“ کے شریک بانی ہیں، جسے انھوں نے اپنے مشیر نکیسا بیداریان کے ساتھ قائم کیا۔ انھوں نے اپنا کیریئر ستمبر 2013ء میں وائن پر ویڈیو پوسٹ کرنے سے شروع کیا جہاں ان کے 53 لاکھ فالوور اور 2 ارب ویوز ہو گئے تھے یہاں تک کہ وہ ایپ بند کر دی گئی۔ مئی 2014ء میں انھوں نے اپنا یوٹیوب چینل ”Jake Paul“ شروع کیا اور فوربس نے انھیں 2010ء اور 2020ء کی دہائیوں کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے یوٹیوب تخلیق کاروں میں شمار کیا۔

بطور اداکار جیک پال کی پہلی فلم ’Dance Camp‘ (2016ء) تھی۔ بعد ازاں انھوں نے ڈزنی چینل کی سیریز ’Bizaardvark‘ (2016ء–2018ء) میں ڈِرک مین کا کردار ادا کیا اور فلموں ’Airplane Mode‘ (2019ء)، ’Mainstream‘ (2020ء) اور ’A Genie’s Tail‘ (2022ء) میں بھی کام کیا۔ وہ متعدد ٹی وی پروگراموں میں مہمان اداکار کے طور پر بھی نمودار ہوئے جن میں ’Walk the Prank‘ (2016ء)، ’The Price Is Right‘ (2017ء) اور ’Ridiculousness‘ (2020ء) شامل ہیں۔

ان کا باکسنگ کیریئر اگست 2018ء میں ایک وائٹ کالر مقابلے سے شروع ہوا جس میں انھوں نے ڈیجی اولاتنجی کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کے ذریعے شکست دی۔ جنوری 2020ء میں انھوں نے AnEsonGib کے خلاف اپنا پہلا پیشہ ورانہ باکسنگ مقابلہ لڑا۔ اس کے بعد انھوں نے سابق باسکٹ بال کھلاڑی نیٹ رابنسن اور سابق ایم ایم اے کھلاڑی بین آسکرن، ٹائرون ووڈلی (دو بار) اور اینڈرسن سِلوا کو شکست دی۔

فروری 2023ء میں جیک پال نے اپنے پہلے فعال پیشہ ور باکسر ٹامی فیوری کے خلاف مقابلے میں اسپِلِٹ ڈیسیژن سے شکست کھائی۔ تاہم بعد میں انھوں نے نیٹ ڈياز، آندرے آگسٹ، رائن بورلینڈ اور مائیک پیری کو شکست دے کر کامیابیوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا۔ نومبر 2024ء میں مائیک ٹائسن کے خلاف ان کی جیت یونینمَس ڈیسیژن سے ہوئی جو لاس ویگاس سے باہر امریکی تاریخ کا سب سے بڑا باکسنگ مقابلہ ثابت ہوا۔

2021ء میں جیک پال نے موسٹ ویلیوایبل پروموشنز کی بنیاد رکھی اور جیفری وو کے ساتھ مل کر ایک سرمایہ کاری کمپنی اینٹی فنڈ (Anti Fund) بھی قائم کی۔

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

جیک 17 جنوری 1997ء[5] کو کلیولینڈ، اوہائیو میں پیدا ہوئے[5][6] اور ویسٹ لیک، اوہائیو میں اپنے بڑے بھائی لوگن پال کے ساتھ پرورش پائی، جو خود بھی یوٹیوبر اور انٹرنیٹ شخصيت ہیں۔ جیک نے دس سال کی عمر میں ویڈیو بنانا شروع کر دیا تھا۔[7] ان کے والدین پاملا این اسٹیپ نِک (قبل از شادی نام: میرِڈِتھ) اور جائداد کے ایجنٹ گریگوری ایلن پال ہیں۔[8] ان کی پرورش ایک چرچ جانے والے مسیحی گھرانے میں ہوئی۔[9]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب پ https://www.youtube.com/watch?v=whOlQ9Z4Iz4 — اخذ شدہ بتاریخ: 13 اگست 2017 — اقتباس: "My parents made it roughly in 1996. Nine months later I was born on January 17, 1997, in Cleveland, Ohio. My parents named me Jake Joseph Paul, and I was a savage from day one."
  2. http://www.cleveland.com/tv-blog/index.ssf/2016/06/cleveland_native_jake_paul_jumps_from_social_media_stardom_to_bizaardvark.html — اخذ شدہ بتاریخ: 30 جولا‎ئی 2017
  3. https://ethnicelebs.com/jake-paul
  4. BoxRec boxer ID: https://boxrec.com/en/boxer/912383 — اخذ شدہ بتاریخ: 22 اپریل 2022
  5. ^ ا ب Jake Paul (31 Dec 2016). Draw My Life – Jake Paul (بزبان انگریزی). Event occurs at 0:46. Archived from the original on 2018-12-10. Retrieved 2017-08-13 – via YouTube. My parents made it roughly in 1996. Nine months later, I was born on January 17, 1997, in Cleveland, Ohio. My parents named me Jake Joseph Paul, and I was a savage from day one.
  6. Mark Dawidziak (18 Jun 2016). "Cleveland native Jake Paul jumps from social media stardom to Disney Channel's 'Bizaardvark'". The Plain Dealer (بزبان انگریزی). Archived from the original on 2017-08-01. Retrieved 2017-07-30.
  7. "Birth Record of Logan Alexander Paul" (بزبان انگریزی). MooseRoots. Retrieved 2017-05-02.[مردہ ربط]
  8. "Ahead of fight with Tyson, is Jake Paul Jewish?". The Jerusalem Post (بزبان انگریزی). 21 Jul 2024. ISSN:0792-822X.