حاجی نعمت اللہ خان نورزئی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

حاجی نعمت اللہ خان نورزئی۔۔۔ نورزئی قوم کے رہنماء ،انجمن تاجران کوئٹہ کے چئرمین اور چمبر آف کامرس کے رکن بھی ہے۔ پاک افغان سرحدی شہر چمن سے بنیادی تعلق رکھنے اور کوئٹہ شہر میں رہائش پزیر حاجی نعمت اللہ خان نورزئی کسی تعریف کے محتاج تو نہیں لیکن فاروق خان نورزئی نے آپ سے محبت کا اظہار اپنے الفاظ میں کیا ہے۔ حاجی نعمت اللہ خان نورزئی ایک قومی خدمتگار شخصیت کے مالک ہے آپ کی خدمات نہ صرف نورزئی قوم کیلے ہے بلکہ دوسرے اقوام کی یکجہتی کیلے بھی آپ کی خدمات ناقابل فراموش ہے۔ نورزئی قوم کی پسماندگی کو دیکھتے ہوئے آپ نے ہمیشہ نورزئی قوم کی ترقی و خوشحالی کا سوچا۔ اسی سلسلے میں 1997 میں نورزئی اسلامی قومی تحریک کے نام سے ایک تحریک بنائی گئی آپ کی خدمات اور لگن کو مد نظر رکھتے ہوئے اتفاق راے سے آپ کو اس تحریک کا چئرمین بنایا گیا۔ حاجی نعمت اللہ خان نورزئی نے چئر مین منتخب ہوتے ہی سب سے پہلے نورزئی قوم کیلے ایک جھنڈا انتخاب کیا جو کالے،سفید اور سبز رنگ پر مشتمل تھی۔ اور ہر رنگ کا الگ الگ مطلب ہوتاہے۔ کالے رنگ سے مراد نورزئی قوم کی پسماندہ دور اور سفید کا مطلب روشنی جبکہ سبز رنگ سے مراد ترقی یافتہ دور میں داخل ہونا۔ اور سبز رنگ میں پانچ ستارے پنجپائی نورزئی علی زئی اسحاق زئی ماکو اور خاکوانی کی نمائندگی کرتی ہے اس جھنڈی کی جہ سے بھی نورزئی قوم کی پہچان بنی۔ اور آپ پاکستان کے سیاست دانوں اور فوجی افسران سے ملاقاتیں کرتے رہے اور نورزئی قوم کو درپیش مسائل ان کے سامنے لاتے۔ اور اپنے حلقے کے مسائل حل کرانے میں دن رات مصروف رہتے ہیں۔ مشرف دور کے ایمرجنسی سے وہ تحریک تو ختم ہوگی لیکن اس وقت نورزئی قوم میں بہت شعور اچکی حاجی نعمت اللہ خان نورزئی نے اج بھی خدمات کو جاری رکھاہوا آپ نے قوم کے نوجوانوں کیلے اسپورٹس کو بہت فروغ اور فٹ بال اور کرکٹ کے ٹورنامنٹ منعقد کرتے رہتے ہیں۔ تاکہ نوجوانان نشہ کے زہر سے دور آپ کے خدمات پر آپ کو بہت سے اعزازی شیلڈ پیش کیے گئے اج بھی اگر نورزئی قوم کی کوئی تصیفہ یا جرگہ ہوتی ہے آپ کی شرکت ضروری سمجھی جاتی آپ کی کوششوں سے حکومت پاکستان میں نورزئی قوم کی ایک پہچان بنی۔ اللہ آپ کو عمر دراز عطا فرمادیں۔ تاکہ اگے بھی اس قوم کی خدمت کرتے رہے۔ آپ کا شکریہ۔ حاجی نعمت اللہ خان نورزئی۔