حارث بن ابی ہالہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

حارث بن ابی ہالہ صحابِی رسول ہند بن ابی ہالہ کے بھائی تھے

نام و نسب[ترمیم]

‍‍‌حارث‌بن ابی ہالہ ہند بن نباش بن زرارہ بن وقدان بن حبیب بن سلامہ بن عوی بن جروہ بن اسید بن عمرو بن تمیم۔[1]
آپ ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبرٰی کے پہلے شوہر ابو ہالہ بن زرارہ بن نباش اسیدی، اسدی تمیی سے فرزند تھے۔

واقعہ شہادت[ترمیم]

جب مسلمانوں کی تعداد چالیس تک پہنچ گئی اور حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حرم کعبہ میں جا کر توحید کا اعلان کیا تھا تو کفار حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر ٹوٹ پڑے۔ حارث یہ خبر سن کر دوڑے آئے۔ کافروں نے ان کو رکن یمانی کے پاس شہید کر دیا۔ اسلام کی راہ میں وہ پہلے شہید ہیں۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. الطبقات الكبرى - متمم الصحابة - الطبقة الرابعة» ص 267
  2. مکمل اسلامی انسائیکلوپیڈیا، مصنف:مرحوم سید قاسم محمود،ص - 730