حاشا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف

حاشا

Thymian.jpg

صورت حال   ویکی ڈیٹا پر (P141) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
! colspan = 2 | حیثیت تحفظ
کم تشویشناک انواع[1]
اسمیاتی درجہ نوع[2]  ویکی ڈیٹا پر (P105) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت بندی
مملکت: نباتات
طبقہ: Lamiales
خاندان: Lamiaceae
جنس: Thymus
سائنسی نام
Thymus vulgaris[2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P225) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لنی اس ، 1753  ویکی ڈیٹا پر (P225) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
  ویکی ڈیٹا پر (P935) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حاشا (علمی نام: Thymus vulgaris) ریمانیے ميں سے ايک طبی پودا ہے جس کی کاشت يورپ میں ہوتی ہے۔ یہ پودا مصالحے کے طور پر بھی استعمال ہوتاہے۔

توصیف[ترمیم]

حاشا اصل میں خاندان ریمانیے اور جنس Thymus سے تعلق رکھنے والا ایک پودا ہے جس کی لمبائی 20 سینٹی میٹر سے 30 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے۔ یہ پودا مئی سے ستمبر تک کھلتا ہے۔ اس کا پھل nucula کے نام سے مشہور ہے۔ یہ پودا خاص طور پر دھُوپ اور خشک مقامات میں پایا جاتا ہے۔ حاشا بہت سے طبیعی مواد اوکالیپتول، سیمین، لینانول، ٹیمول اور کارواکرول پر مشتمل ہے۔

حاشا طب میں[ترمیم]

حاشا اسہال، کھانسی، ادراری قطعے کی عفونت اور ہضمی نظام کی بیماروں کے علاج کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔ اس کے بارے میں معلوم ہوتا ہے کہ اس پودے میں مشتمل ہونے والے طبیعی مواد بیکٹیریا، فایلم پروٹوزوا، فُطُروں پر طاقتور جراثیم کش اثر ڈالتے ہیں۔ ان طبیعی مواد میں سے کارواکرول سب سے مشہور ہے جو اپنے جراثیم کش اثر سے ایشیرکیا کولی اور بیسلَس سرئوس کی افزائش روک دیتا ہے۔ اس کے علاوہ حاشا نظام تنفس، قلبی وِ عائی نظام، سفید خونی خلیات کی افزائش اورجنسی کارکرد گی پر اچھا اثربھی ڈالتا ہے۔ مگر اس پودے کا زیادہ استعمال مسُمومیت درقی ( ایک مرض جو غُدہ درقی کے پھیلاؤ سے بکثرت رطوبت خارج ہونے کے سبب لاحق ہو جاتا ہے) کا سبب ہو سکتا ہے۔

مصالحی[ترمیم]

حاشا خوشبودار پودا ہے جو جنوبی یورپ میں مصالحے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ لوگ یورپی ممالک میں حاشا کو مشروبوں، سَلادوں اور گوشت کے پکوانوں میں استعمال کرتے ہیں۔ اس پودے سے طبی چائے بھی تیار کی جاتی ہے۔

خارجی روابط[ترمیم]

  1. بین الاقوامی اتحاد برائے تحفظ قدرت ٹیکسن شناخت: 203348 — اخذ شدہ بتاریخ: 12 جولا‎ئی 2020 — عنوان : The IUCN Red List of Threatened Species 2020.2
  2. ^ ا ب پ BHL Page ID: https://biodiversitylibrary.org/page/358612 — مصنف: لنی اس — عنوان : Species Plantarum — جلد: 2 — صفحہ: 591
  3.   ویکی ڈیٹا پر (P830) کی خاصیت میں تبدیلی کریں"معرف Thymus vulgaris دائراۃ المعارف لائف سے ماخوذ". eol.org. اخذ شدہ بتاریخ 2 نومبر 2020ء.