حاضنہ
اصطلاح | term |
---|---|
حَضَن |
foster |
حاضنہ (incubator) کا لفظ اپنے سائنسی مفہوم میں ایک ایسے آلے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کہ جو کسی بھی قسم کی زندگی سے تعلق رکھنے والے کسی جسم کی دائی گیری اور نگہداشت کر سکے۔ حاضنہ میں دائگی کیے جانے والے یہ حیاتی اجسام بے شمار اقسام کے ہو سکتے ہیں جن میں ایک عام ترین مثال انڈوں کی ہے اور جیسے ایک مرغی، قدرتی طور پر انڈوں کو سیتی یا brooding کرتی ہے اسی طرح ایک حاضنہ بھی مصنوعی طور پر انڈوں کو سیتا ہے۔ جیسا کہ مذکورہ بالا سطور میں بیان ہوا کہ یہاں یحضن (incubate) کی جانے والی چیز انڈوں تک محدود نہیں بلکہ یہ کوئی جراثیم بھی ہو سکتا ہے، کوئی خلیہ بھی اور یا پھر کوئی نومولود انسانی (و حیوانی) بچہ بھی۔ یہاں ایک بات یہ بھی اہم ہے کہ آج کل (بطور خاص سالماتی حیاتیات) میں لازمی نہیں کے حضانت کی جانے والی شے کوئی زندہ چیز ہی ہو بلکہ اب حضانت کی اصطلاح بے جان اشیاء جیسے کیمیائی مرکبات کے لیے بھی استعمال کی جاتی ہے۔
اصل الکلمہ
[ترمیم]حاضنہ کا لفظ اپنی اصل الکلمہ میں عربی کی اساس حضن سے ماخوذ ہے جس کے معنی گو بنیادی طور پر نگہداشت کرنے کے ہوتے ہیں لیکن اس کے مفہوم میں پرندوں کا انڈے سینے والا مفہوم بھی دائی گری کے لحاظ سے شامل ہوتا ہے اور اسی سے بنی ہوئی ایک اصطلاح، حضن البیض، انڈے سینے کے لیے مستعمل بھی ہے۔ اسی سے بنا ہوا لفظ حضانت اردو میں بھی پرورش کرنے اور دائی گیری کے مفہوم میں ملتا ہے۔[1]
درجۂ حرارت
[ترمیم]حاضنات سے عام طور پر درجۂ حرارت کے گرم یا جسم کے درجۂ حرارت کے قریب ہونے کا تصور پایا جاتا ہے جو ہمیشہ درست نہیں ہوتا، یعنی درجۂ حرارت کی تضبیط کا کام تو ایک حاضنہ انجام دیتا ہے لیکن یہ لازمی نہیں ہے کہ وہ درجۂ حرارت جسم کے درجہ حرارت سے قریب یا گرمی کی جانب مائل ہو۔ اس کے برعکس حضانت کا عمل سرد (دو یا اس سے بھی کم درجۂ صد (centigrade)) سے لے کر گرم (نوے یا اس سے بھی زیادہ درجۂ صد) تک کہ درجہ پر کیا جا سکتا ہے۔
اقسام
[ترمیم]- شفاخانوں کے شعبۂ انتہائی نگہداشت میں استعمال کیے جانے والے حاضنات کے لیے دیکھیےحاضنہ (انتہائی نگہداشت)۔
- مختبر میں جراثیمی و دیگر انسانی و حیوانی خلیات کے لیے استعمال کیے جانے والے حاضنہ کے لیے دیکھیےحاضنہ (مختبر)۔
- کاربن دو اکسید استعمال کرنے والے حاضنات کے لیے دیکھیےکادو حاضنہ (CO2 Incubator)۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ ایک اردو لغت میں حضانت کا اندراج۔