سید محمد حسنین نقوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Allama Hafiz Syed Muhammad Hasnain Naqvi
علامہ حافظ سید محمد حسنینؒ نقوی
دیگر نامعربی/فارسی/اردو:
حافظ سید محمد حسنینؒ نقوی
ذاتی
پیدائشء1950
وفات2003ء
مذہباہل تشیع، اثناعشری
دیگر نامعربی/فارسی/اردو:
حافظ سید محمد حسنینؒ نقوی
مرتبہ
مقامپاکستان کا پرچم - علی پور، پاکستان
دورء1950-2003ء
پیشروسینیئر مدرس و سابق پرنسپل جامعہ علمیہ دارالہدیٰ محمدیہ علی پور ضلع مظفر گڑھ
جانشینعلامہ سید ضیاء الحسنین نقوی
نفاذ فرماناپنی مکتب فکر کے لیے پوری زندگی وقف کی
منصبعالم دین
ویب سائٹhttps://www.jamiadarulhuda.com/

شھنشاہ فضائل و مصائب علامہ حافظ سید محمد حسنینؒ نقوی اہل تشیع کے فرقے اثناء عشری سے تعلق رکھنے والے عالم دین ہیں۔ 1950ء کو پاکستان علی پور کے علمی گھڑانے میں پیدا ہوئے۔ آپ استاذالعلماء علامہ سید محمد یارؒ نجفی کے فرزند، علامہ حافظ سید محمد سبطینؒ نقوی کے چھوٹے بھائی اور علامہ حافظ سید محمد ثقلین نقوی شہیدؒ کے بڑے بھائی ہیں ۔

تربیت و پرورش[ترمیم]

1950ء کو پاکستان میں پیدا ہوئے، آپ کی تربیت مذہب تشیع کے فرقے اثناء عشریہ کے عظیم گھرانے میں ہوئی۔

ابتدائی تعلیم[ترمیم]

آپ نے عرصہ بچپن میں قرآن مجید حفظ کیا اور اور ابتدائی تعلیم اپنے والدِ بزرگوار استاذالعلماء آیتﷲ سید محمد یار شاہ نجفی سے حاصل کی۔

حوزہ علمیہ قم[ترمیم]

ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد آپ نے حوزہ علمیہ قم المقدسہ کا عزم کیا اور تحصیل علم میں ایک دہائی زندگی گزاری اسی دورانیہ میں آپ کے فرزند رشید علامہ سید حسین رضا نقوی صاحب کی ولادت ہوئی۔

درس و تدریس[ترمیم]

تحصیل علم کے بعد ترویج علم کی خاطر آپ اپنے والدِ بزرگوار استاذالعلماء کے حکم پر واپس وطن عزیز پاکستان تشریف لائے۔ قریباً 12 سال درس و تدریس میں مشغول رہے اور درجنوں شاگرد پیدا کیے اس کے بعد قبلہ صاحب حالات کے تقاضے کے مطابق تدریس سے زیادہ تبلیغ کی طرف متوجہ ہوئے اس لیے ان کا تبلیغی تعارف تدریس کی نسبت زیادہ ہے۔

شاگردان[ترمیم]

آپ کے شاگردان کی فہرست:

  • علامہ اقبال حسین خان مقصودپوری
  • علامہ سید مرید حسین نقوی (نائب صدر وفاق المدارس پاکستان)
  • علامہ سید ارشاد حسین نقوی (پرنسپل جامعہ أميرالمؤمنين مسوشاہ)
  • علامہ ملک مومن حسین قمی(اسلام آباد)
  • علامہ سجاد حسین خان (اوچ شریف)
  • علامہ سید انیس رضا نقوی القمی (کینیڈا)
  • علامہ سید حسین رضا نقوی (پرنسپل جامعہ دارالھدیٰ علی پور)
  • علامہ سید صابر حسین کاظمی (جہلم)
  • علامہ طالب حسین جعفری (مدرس دارالھدیٰ علی پور)
  • مولانا سید غلام اصغر نقوی (مدرس مدرسہ بیلے والا)
  • مولانا منتظر مہدی خان جتوئی
  • مولانا ملک خضر عباس گھلو (قم ایران)
  • مولانا ملک جمیل عباس گھلو (قم ایران)
  • مولانا صابر حسین نجفی (نجف اشرف عراق)
  • مولانا محمد سلیمان محمدی (خانگڑھ دوئمہ)
  • مولانا قاری غلام مصطفیٰ (ہتھیجی)
  • مولانا قاری ظفر عباس جعفری (ہتھیجی)
  • مولانا حضور بخش حیدری (جتوئی)
  • مولانا غلام اکبر بلوچ (علی پور)
  • مولانا عاشق حسین بلوچ (علی پور)


دینی خدمات[ترمیم]

آپ محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفیؒ کی ہدایت پر سندھ روڑھی گئے اور مدرسہ جامعۃ الرضا میں بطور پرنسپل مشغول خدمت رہے۔↵آپ نے اپنے والد استاذالعلماء علامہ سید محمد یارؒ نجفی کی وفات کے بعد مدرسہ دارالہدیٰ محمدیہ اثناء عشریہ علی پور کی ذمہ داری سنبھالی اور وہاں مدرس اور پرنسپل کی حیثیت سے مشغول خدمت دین رہے۔

خصوصیات[ترمیم]

آپ پاکستان کے بزرگ مدرسین میں سے ایک تھے۔ آپ اپنے دور کے بھت ہی اچھے اور محبوب مصائب و فضائل خوان اور خطیب بھی تھے۔ آپ کو شھنشاہ فضائل و مصائب بھی کہا جاتا ہے، آپ نڈر مبلغ اور مروج دین تھے۔

آپ رواداری میں اپنی مثال آپ تھے آپ کو محفل کی رونق بھی سمجھا جاتا تھا آپ کا دسترخوان علما میں مشہور تھا۔ آپ اپنے اندر بہت سی امتیازی خصوصیات رکھتے تھے۔


وفات[ترمیم]

آپ 3 جون 2003ء کو گردے کی تکلیف کے باعث قم المقدسہ ایران میں اس دار الفناء سے دار البقاء کی طرف کوچ کرگئے آپ کا نماز جنازہ صحن کریمہ اھلبيت س میں حضرت آیت اللہ قبلہ حافظ سید ریاض حسین نجفی مد ظلہ العالی کی اقتداء میں ادا کیا گیا اور آپ کو بیبی معصومہ قم سلام اللہ علیہا کے شہر میں سپرد خاک کیا گیا۔



بیرونی روابط[ترمیم]

https://www.jafariapress.com

https://www۔amiadarulhuda.com


مضمون نگار[ترمیم]

سید محمد مرتضیٰ نقوی


حوالہ جات[ترمیم]

  1. .معیار المودت
  2. .تذکرہ علما امامیہ
  3. .امامیہ مصنفین
  4. .تاریخ علمائے قدیم
  5. .فرزندان استاذالعلماء علامہ سید محمد یار نقوی النجفیؒ