حبیب سنائی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مشہور ادیب اور کہانی کار

حبیب سنائی کا پورا نام محمد حبیب میمن ہے، وہ 28 جون 1965 کو ہالا پرانا، ضلع مٹیاری میں پیدا ہوئے ۔ ایم۔ اے۔ معاشیات اور کمپیوٹر سائنس میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما کیا۔ حبیب سنائی نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن اینڈ کمرشل پریکٹس ہالہ میں بطور انسٹرکٹر کیا۔ وہ مصنف اور کہانی کار ہونے کے ساتھ ساتھ مترجم اور مضمون نگار بھی ہیں۔ ان کی تحریریں سندھ کے مختلف اخبارات، سائنسی اور ادبی رسائل میں شائع ہوتی رہی ہیں۔ ان کی شائع شدہ کتابوں میں: (1) 'اینیمل فارم' (ناول ترجمہ)، (2) 'مکھری صاحب کے مضامین' (نثر)، (3) 'ڈاکٹر اختر حمید خان ' (ترجمہ) اور (4) 'چھوٹے بچے '۔ 'کے لیے کہانیاں ' شامل ہیں۔