مندرجات کا رخ کریں

حرارتی بجلی گھر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایک ارض حراری (geothermal) بجلی گھر

حرارتی بجلی گھر یا حراری بجلی گھر (thermal power station) سے مراد ایک ایسے بجلی گھر کے ہوتی ہے جس میں بھاپ کے ذریعے بجلی پیدا کی جاتی ہو۔

پانی کو گرم کرکے اُسے بھاپ میں تبدیل کر دیا جاتا ہے، یہ بھاپ پھر ایک بھاپی چرخاب کو گھماتا ہے جو آگے ایک برقی مولّد کو چلاتا ہے۔ چرخاب (turbine) سے گزرنے کے بعد بھاپ کو ایک مکثّف میں کثیف (مائع) کرکے اسے سابقہ مقام (جہاں اُسے گرم کیا گیا تھا) پر واپس بھیج دیا جاتا ہے۔

کچھ لوگ اِس کے لیے توانائی مرکز کی اِصطلاح استعمال کرنا بہتر سمجھتے ہیں کیونکہ یہ سہولات (facilities) حرارتی توانائی کی اشکال کو بجلی میں تبدیل کرتے ہیں۔

نیز دیکھیے

[ترمیم]