حرف باز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
حرف باز
HarfBuzz.svg
تیار کردہ بهداد اسفهبد, Simon Hausmann, Martin Hosken, Jonathan Kew, Lars Knoll, Werner Lemberg, Owen Taylor, David Turner
مستحکم اشاعت 1.0.3 / 1 ستمبر 2015؛ 4 سال قبل (2015-09-01)
پروگرامنگ زبان C++
آپریٹنگ سسٹم مائیکروسافٹ ونڈوز, Unix-like
صنف Software development library
اجازت نامہ MIT
ویب سائٹ freedesktop.org/wiki/Software/HarfBuzz/

حرف باز (انگریزی: HarfBuzz) (فارسی زبان میں حرف باز کا مطلب اوپن ٹائپ ہوتا ہے[1]) سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کا ایک کتاب خانہ ہے جس کے ذریعہ یونیکوڈ متن کو شکل دی جاتی ہے۔ حرف باز کے دو نسخے ہیں، حرف باز قدیم اور حرف باز جدید، جو سب سے زیادہ معروف و مستعمل ہے، جبکہ حرف باز قدیم کی ڈویلپمنٹ اب جاری نہیں رہی۔ حرف باز کا قدیم نسخہ محض اوپن ٹائپ فونٹس کو معاونت فراہم کرتا تھا، جبکہ جدید نسخہ متعدد فونٹس ٹیکنالوجیوں کو معاونت فراہم کرتا ہے۔[2]

جدید حرف باز محض متن کو شکل دینے کی سہولت فراہم کرتا ہے، جبکہ متن لے آؤٹ اور رینڈرنگ کے کاموں کے لیے دوسرے کتاب خانوں کی ضرورت پڑتی ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "حرف باز"۔ freedesktop.org۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  2. "دفتری ویب سائٹ برائے حرف باز"۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2012ء۔
Midori Extension.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔