حر بن یزید تمیمی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
ضد ابہام صفحات کے لیے معاونت دیگر استعمالات کے لیے کے لیے حر (ضد ابہام) دیکھیے۔
حر بن یزید تمیمی
ضریح حرم حر بن ریاحی
Image illustrative de l'article حر بن یزید تمیمی
ضریح حرم حر بن ریاحی

معلومات شخصیت
وفات سنہ 680  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
کربلا   خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر

حر بن یزید ریاحی شہدائے کربلا میں سے تھے۔ جنہوں نے واقعہ کربلا میں حسین ابن علی کی فوج میں شمولیت اختیار کی۔[1]

حرم حر بن ریاحی
مقبره حر بن ریاحی

بنو تمیم کے ایک فوجی سردار تھے۔ ابن زیاد نے امام حسین کے آنے کی خبر سن کر سب سے پہلے اسی کی سرکردگی میں ایک ہزار سپاہیوں کا ایک دستہ روانہ کیا وہ امام حسین کے دائیں بائیں لگا رہے اور انہیں میدان کربلا میں لے آئے ۔ اس وقت اسے یہ خیال نہیں تھا کہ معاملہ اس حد تک پہنچ جائے گا۔ لیکن جب اس نے دیکھا کہ ابن زیاد بالکل سمجھوتے پر نہیں آتا تو اپنے سابقہ رویے پر متاسف ہوا اور تلافی مافات کے طور پر جنگ شروع ہونے سے قبل اپنے بھائی ، بیٹے اور غلام سمیت حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ مل گیا اور انہی کے ہمراہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پائی۔

حر نے شب عاشور ساری رات جاگنے کے بعد فیصلہ کیا کہ حق یقیناً آلِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ہے اس لیے انھوں نے جا کر حسین ابن علی سے معافی مانگی۔ حسین ابن علی نے انھیں معاف کر دیا اور حر کا خطاب دیا جس کا مطلب ہے آزاد۔ اور فرمایا کہ تو دنیا اور آخرت میں آزاد ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]