حسن جہانگیر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حسن جہانگیر
معلومات شخصیت
پیدائش (1962-07-01) 1 جولائی 1962 (عمر 61 برس)
کراچی، سندھ، پاکستان
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ
  • گلوکار
  • موسیقار
دور فعالیت 1989-تا حال

حسن جہانگیر (پیدائش 1 جولائی 1962) ایک پاکستانی پاپ گلوکارہے ۔ [1] انھوں نے 1980 کی دہائی میں "ہوا ہوا" ، "ہٹو بچو" اور "شادی نہ کرنا یارو" جیسے سپر ہٹ گانوں سے شہرت حاصل کی۔ [2] انھوں نے 1982 میں اپنا پہلا گانا"عمران خان از آ سپر مین" جاری کیا اور اپنا پہلا اور آخری بین الاقوامی شہرت یافتہ البم ہوا ہوا جاری کیا ۔ اس البم کی ہندوستان میں تقریباً 15 ملین کاپیاں فروخت ہوئیں۔ ان کی موسیقی کو جنوبی ایشیاء خاص طور پر پاکستان اور ہندوستان میں سراہا گیا۔ [3] [4]

2011 میں بنگالی لوک گیت ڈول ڈول ڈولونی کے ایک نئے گانے کے ساتھ وہ طویل عرصے سے غیر حاضر رہنے کے بعد دوبارہ[5] پاکستانی موسیقی میں واپس آئے۔ بالی ووڈ فلم مبارکاں جو 2017 میں ریلیز ہوئی اس فلم میں ریحان اعظمی کے لکھے ہوئے پاکستانی گانے "ہوا ہوا" کو دوبارہ ترتیب دی گئی ہے، اس گانے کو 1980 کی دہائی میں حسن جہانگیر نے گایا تھا۔ [6]

ڈسکوگرافی[ترمیم]

  • ہوا ہوا
  • ہٹو بچو
  • شادی نہ کرنا یارو
  • دل ہے دیوانہ
  • دل جو تم پہ آیا ہے
  • زندگی ہے پیار
  • میگھا جیسے روئے
  • لے بھی لے دل تو میرا
  • شاوا، کیہ نکھرا
  • نا جاؤ ذرا مہندی لگاؤ
  • آیا ہے موسم پیار کا
  • یہ فیشن کے نئے رنگ
  • جی جی او پارہ ڈسکو
  • کس نام سی پکاروں
  • بوبہ بوبہ با را را
  • آؤ جانا دل ہے دیوانہ

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Hawa Hawa: Aap ke liye! by KUNAL M SHAH, MUMBAI MIRROR, Jul 2, 2009
  2. "Archived copy"۔ 02 مئی 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 دسمبر 2010 
  3. "YouTube"۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 فروری 2017 
  4. 30 years of Hawa Hawa: Hasan Jahangir on why the song rocks even today by Aditya Menon, Catch News, July 5, 2017
  5. Rafay Mehmood (20 October 2011)۔ "Hassan Jahangir: 'Hawa Hawa' hitmaker makes a comeback"۔ The Express Tribune۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 نومبر 2018 
  6. Shaheera Anwar (31 July 2018)۔ "5 Pakistani songs that were remixed and ruined by Bollywood"۔ The Express Tribune۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 نومبر 2018  & its Music track: https://www.bbc.co.uk/music/tracks/n2vr8v آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ bbc.co.uk (Error: unknown archive URL)