حصین بن عمیر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

حصین بن عمیر صحابی رسول اور کاتب وحی ہیں۔
الوزراء والکُتّاب میں ہے کہ: حصین بن عمیر اور مغیرہ بن شعبہ لوگوں کے معاملات لکھا کرتے تھے [1] اور انصاری نے لکھا ہے کہ آپ دونوں حضرات قرض اور معاملات تحریر فرماتے تھے، ابنِ مسکویہ نے بھی آپ کو کاتبینِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں شمار کیاہے اور لکھا ہے کہ مذکورہ بالا دونوں شخصیات عوام الناس کے معاملات بھی لکھا کرتے تھے اور خالد بن سعید بن العاص اور معاویہ بن ابو سفیان کی عدم موجودگی میں ان کی نیابت میں کتابت فرماتے تھے [2] آپ کے کاتبینِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں سے ہونے کی صراحت عراقی اور یعقوبی نے بھی کی ہے، [3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. الوزراء والکُتّاب 12
  2. تجارب الامم1/262
  3. شرح الفیہ عراقی247ع، تاریخ یعقوبی2/80