حفظان صحت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ہاتھ دھونا، حفظانِ صحت کا ایک اُصول ہے اور یہ وبائی و بیکٹیریائی امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے

حفظانِ صحت ایسے اُصول یا اعمال ہیں جو صحت کے تحفّظ کے لیے سر انجام دیے جاتے ہیں۔ اگرچہ عام فہم اور گفتگو میں اِس سے مراد محض ’’پاکیزگی‘‘ لی جاتی ہے، تاہم یہ اِصطلاح اپنے اصل اور کامل معنی میں اس سے کہیں آگے جاکے اُن تمام اعمال، سرگرمیوں، حیاتی مسائل، تمہیدات اور اسباب کا احاطہ کرتی ہے جو ایک صحت مند ماحول وجود میں لاتے ہیں۔ جدید طبی علوم میں حفظانِ صحت کے معیارات کا ایک مجموعہ مختلف حالات کے لیے سفارش شدہ ہے، لیکن کیا حافظِ صحت (hygenic) ہے کیا نہیں اِس بات کا دارومدار ثقافت، جنس اور سِنی گروہ (etarian group) پر ہو سکتا ہے۔

نیز دیکھیے[ترمیم]