حلقہ دار کیڑے
ظاہری ہیئت
انیلیڈا (Annelida) ایک قوم ہے جو غیر فقاریہ جانوروں کے ایک بڑے گروہ پر مشتمل ہے۔ اس گروہ میں کنڈل یا حلقہ دار کیڑے شامل ہیں۔ انیلیڈا جانداروں کی تین اقسام ہیں: سمندری کیڑے (Polychaeta)، زمینی کیڑے (Oligochaeta) مثلاً کیچوے اور جونکیں (Hirudinea) وغیرہ۔ انیلیڈا، چپٹے اور گول کیڑوں کے مقابلے میں زیادہ پیچیدہ ہیں۔ ان کی افزائش اور نمو کے طریقے آرتھروپوڈ (مفصل پایاں) اور مولسکا (رخوے) سے مشابہت رکھتے ہیں۔