مندرجات کا رخ کریں

حلقۂ آتش

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بحر الکاہل کا حلقۂ آتش

حلقۂ آتش (انگریزی: Pacific Ring of Fire) ایک اصطلاح ہے جو بحر الکاہل کے گرد پھیلے آتش فشانوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ یہ آتش فشاں زمین کی پرتوں میں حرکت اور دباؤ کے باعث اکثر پھٹتے رہتے ہیں اس لیے اس حلقے کو حلقۂ آتش کہا جاتا ہے۔ یہ تقریباً 40 ہزار مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ دنیا کے کل 90 فیصد زلزلے اور بڑے زلزلوں میں سے 80 فیصد اس خطے میں آتے ہیں۔ یہ حلقہ جنوبی بحر الکاہل میں وانواٹو اور نیو کیلیڈونیا کے درمیان اور جزائر سولومن کے کناروں کے ساتھ اور نیو برٹن اور نیو گنی کے درمیان سے گذرتا ہے۔