مندرجات کا رخ کریں

حلقی مصمتات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فیرینجیل مقام ادائیگی

حلقی مصمتے (انگریزی: Pharyngeal consonant) وہ آوازیں ہوتی ہیں جو انسانی حلق (pharynx) کے اندر یا اس کے قریب پیدا کی جاتی ہیں۔ اس مقام پر آواز پیدا کرنا نسبتاً مشکل اور نایاب عمل ہے، اسی لیے یہ دنیا کی اکثر زبانوں میں نہیں پائی جاتیں، لیکن بعض زبانیں جیسے عربی زبان میں حلقی مصمتات پائے جاتے ہیں۔عربی کا/ع/ اور / ح/ حلقی مصمتے ہیں۔

مقام ادائیگی : حلقی مصمتہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب زبان کی جڑ حلق کی پچھلی دیوار سے ٹکراتی یا قریب آتی ہے۔ یہاں:

  • حلق کی cavity بہت تنگ ہو جاتی ہے
  • ہوا کا دباؤ یا رگڑ ایک مخصوص گونج پیدا کرتا ہے
  • صوتی طنابیں(vocal cords) یا تو لرزتی ہیں یا نہیں — اس پر منحصر ہے کہ آواز مسموع ہے یا غیر مسموع

بین الاقوامی صوتی علامات (IPA) کے مطابق درج ذیل دو حلقی مصمتے زیادہ مشہور ہیں:

  1. غیر مسموع حلقی صفیری – [ħ] → عربی کا "ح" جیسے "حسن"
  2. مسموع حلقی صفیری – [ʕ] → عربی کا "ع" جیسے "علم"

یہ دونوں آوازیں عربی زبان کی نمایاں مثالیں ہیں اور ان کا درست تلفظ مادری بولنے والے کے لیے بھی ایک مہارت طلب کام ہوتا ہے۔  

  • کچھ حلقی مصمتے "epiglottal" کے قریب ہوتی ہیں، یعنی حلق کے بالکل نچلے حصے میں۔
  • کچھ محققین کے مطابق بعض آوازیں "pharyngealized" ہوتی ہیں، یعنی ان میں صرف جزوی حلقی حرکت ہوتی ہے جیسے عربی کے ط، ظ،ص، ض میں اصل نقظہء ادا کے ساتھ ساتھ جزوی حلقی حرکت بھی شامل ہوتی ہے۔

آئی پی اے میں فارینجیل کنسونینٹس

[ترمیم]

بین الاقوامی صوتیاتی حروف تہجی میں فیرنجیل/ایپیگلوٹل کنسونٹس (آئی پی اے)

IPA Description Example
Language Orthography IPA Meaning
ʡ voiceless* pharyngeal (epiglottal) plosive Aghul, Richa dialect[1] йагьІ [jaʡ][حوالہ درکار] 'center'
ʜ voiceless pharyngeal (epiglottal) trill хІач [ʜatʃ] 'apple'
ʢ voiced pharyngeal (epiglottal) trill Іекв [ʢakʷ] 'light'
ħ voiceless pharyngeal fricative Arabic حَـر [ħar] 'heat'
ʕ voiced pharyngeal fricative** عـين [ʕajn] 'eye'
ʡ̯ pharyngeal (epiglottal) flap Dahalo [nd̠oːʡ̆o] [Nd̠ódoʡo] 'mud'
ʕ̞ pharyngeal approximant Danish ravn [ʕ̞ɑʊ̯ˀn] 'raven'
ʡʼ pharyngeal (epiglottal) ejective Dargwa [مثال درکار]
ʡ͡ʜ Voiceless epiglottal affricate Haida (Hydaburg Dialect) ung[2] [ʡ͡ʜuŋ] 'father'
ʡ͡ʢ Voiced epiglottal affricate Somali[3] cad [ʡʢaʔ͡t] 'white'

مزید دیکھیے

[ترمیم]
  • فارینجیالائزیشن
  • سخت سر
  • عین
  • ہیت۔
  • گٹورل

حواشی

[ترمیم]
  1. Kodzasov, S. V. Pharyngeal Features in the Daghestan Languages. Proceedings of the Eleventh International Congress of Phonetic Sciences (Tallinn, Estonia, Aug 1-7 1987), pp. 142-144.
  2. "Haida Words"۔ www.native-languages.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-04-23
  3. . 

حوالہ جات

[ترمیم]
  •  
  • میڈیسن، I. اور رائٹ، R. (1995) امیس کے سر اور مخطوطات: ایک ابتدائی صوتیاتی رپورٹ۔ میں I. Maddieson (Ed. ′ULCLA کام کرنے والے کاغذات میں Phonetics: Fieldwork اسٹڈیز آف ٹارگٹڈ لینگویجز III (نمبر 91، پی پی۔ 45-66)  لاس اینجلس: یو سی ایل اے فونٹکس لیبارٹری گروپ۔ (پی ڈی ایف میں)