مندرجات کا رخ کریں

حمزہ بن دلاج

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

حمزہ بن دلاج (عربی: حمزة بن دلاج ؛ انگریزی: Hamza Bendelladj)، جو بی ایکس 1 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ایک الجزائری کمپیوٹر ہیکر ہے جو کئی امریکی بینکوں کو ہیک کرکے 400 ملین ڈالر چوری کرنے کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ اس کو تھائی لینڈ میں 2013ء میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہاں سے مزید کارروائی کے لیے امریکا روانہ کیا گیا۔ کہا جاتا ہے اس نے لوٹے ہوئے تمام پیسے غریبوں میں تقسیم کر دیے۔

واقعہ

[ترمیم]

ٹروجن ہارس جس کو اسپائی آئی (Spy Eye) کہتے ہیں (جو سافٹ ویئر اس نے بنایا تھا) کی لاگ ان معلومات سے پتا چلا ہے کہ اس نے 217 امریکی بینکوں اور مالی اداروں سے چوری کی ہے۔ اسپائی آئی سافٹ ویئر کو مزید ہیکروں کو بھی بیچا گیا اور اسے بوٹ نیٹ کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔[1]

سزا

[ترمیم]

حمزہ بن دلاج، جو الجزائر کے تیزی وزو سے ہے، کو جیل میں 15 سال کی قید کی سزا دی۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "US bank hackers get long jail term – BBC News"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 جولائی 2017